Maktaba Wahhabi

رجب کے کونڈوں پر ایک نظر

مؤلف: ابو جنید محمد صادق خلیل(مری)

ناشر: دار التقوی کراچی

سال شائع: دسمبر 2002ء

کردار کے بودے اور ان کاموں سے انہیں خصوصی دلچسپی ہوتی ہے جن کے کرنیکا کوئی حکم شریعت نے نہیں دیا ہے جو لوگ بدعتوں میں ملوث ہیں انکے کاموں کا جائزہ لیجئے تو صاف دکھائی دیگا کہ جن کاموں کی اسلام میں کوئی اہمیت نہیں ہے ان پر یہ سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں اور جوکام دین میں بڑی اہمیت کے ہیں انکی طرف بے اعتنائی برت رہے ہیں۔ لیا عقل و دین سے نہ کچھ کام انہوں نے کیا دینِ برحق کو بدنام انہوں نے ان لوگوں میں اصلاح کاکام کرنا بھی آسان نہیں ہے کیونکہ یہ اپنی رائے کے خلاف کچھ سننے کے روادار نہیں ہیں تاہم جن کی فطرت بالکل مسخ نہیں ہوئی ہے اور خیر پسندی کا جذبہ جن میں باقی ہے ان کی اصلاح کی توقع کی جاسکتی ہے یہ کتاب اس غرض سے لکھی گئی ہے کہ یہ آواز اگران تک پہنچ سگے تو کیا عجب اللہ تعالیٰ ان کے حق میں اسے مفید بنائے اور انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو اور وہ اللہ کی طرف پلٹ آئیں اور ہماراکام تو ہر حال میں اصلاح کی کوشش کرنا ہے۔ مانو نہ مانو جانِ جہاں اختیار ہے ہم نیک و بد حضور کو سمجھائے دیتے ہیں اس طور سے کہ مذہبی جھگڑوں کی فضاء پیدا نہ ہو حق پوری طرح واضح ہو اور اس کے پیش کرنے کا انداز معقول اور دلوں کو اپیل کرنے والا ہو اور جن کی اصلاح مطلوب ہے ان کے ساتھ درد مندی کا اظہار ہو۔
x
صفحہعنوان
4پیش لفظ
8مقدمہ
21داستانِ عجیب
23لکڑ ہارے کا افسانہ
41یہ کونڈے بھلا کس کے ہیں
43آئیے ذرا بات کو کھولیں
48(لمحہ فکریہ)
52مسلک اہل حدیث
Flag Counter