Maktaba Wahhabi

74 - 75
{ مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ أَطَاعَ اللّٰہَ} ’’ جو رسول کی اطاعت کرے اس نے اللہ کی اطاعت کی ۔‘‘ 8 ایسے ہی اپنی ایک کتاب ’’ تنویر الحجۃ لمن یجوّز التواء الحجہ ‘‘میں موصوف نے ایک آیت یوں لکھی ہے : ( وَلَا یُکَلِّفُ نَفْسَہَا اِلَّا مَا أَتٰہَا ) [1] ’’اور نہیں تکلیف دیتا نفس کو سوائے اسکے جو اس نے اسے دیا ۔‘‘ حالانکہ قرآنِ کریم کی سورۃ الطلاق، آیت : ۷ میں تو یوں ارشادِ باری تعالیٰ ہے : { لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْساً اِلَّا مَا آتٰہَا} ’’اللہ نے جس کو جتنا کچھ دیا ہے اس سے زیادہ کا وہ اُسے مکلَّف نہیں کرتا ۔‘‘ 9 اسی طرح’’ حسام الحرمین ‘‘[اردو ] میں ایک جگہ قرآن ِ کریم کی ایک آیت ان الفاظ میں لکھی ہے: (اِلَّا أَنْ یَّأْتِيَ اللّٰہَ ) [2] ’’سوائے اسکے کہ وہ اللہ کے پاس آئے ۔‘‘ قرآنِ کریم میں اِن الفاظ سے کوئی آیت کسی سورت میں نہیں ہے اور اگر ان کے پیش ِ نظر سورئہ انعام کی آیت : [۱۵۸] ہو تو وہ یوں ہے : { ہَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا ٓأَنْ تَأْتِیَہُمُ الْمَلٰٓئِکَۃُ أَوْ یَأْتِيَ رَبُّکَ} ’’کیا اب لوگ اِسکے منتظر ہیں کہ اُنکے سامنے فرشتے آکھڑے ہوں یا تمہارا رب خود آجائے؟ ۔‘‘ اگر سورئہ نحل کی آیت :[۳۳ ] پیشِ نظر ہو تو وہ اس طرح ہے : { ہَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا ٓأَنْ تَأْتِیَہُمُ الْمَلٰٓئِکَۃُ أَوْ یَأْتِيَ أَمْرُ رَبِّکَ}
Flag Counter