Maktaba Wahhabi

اندھی تقلید و تعصب میں تحریف کتاب و سنت

مؤلف: ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2008

الأعرابیؒسے کئی احادیث لکھی ہیں۔‘‘ اس کے بعدرواۃ ِ سند کے اسماء اور انکے صحیح ضبط وتلفّظ کے بعد کہتے ہیں: حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ’’ سنت یہ ہے کہ دائیں ہتھیلی کو بائیں ہتھیلی کے اوپر ، ناف کے نیچے باندھا جائے ۔‘‘ اس حدیث کو امام احمدؒ و ابو داؤدؒ نے روایت کیا ہے، امام شوکانی ؒکہتے ہیں کہ یہ حدیث ابوداؤد کے بعض نسخوں میں موجود ہے ، یعنی ابن الأعرابیؒ کے نسخہ میں مو جود ہے اور اسکے علاوہ دوسرے کسی نسخہ میں نہیں ہے ۔‘‘ ملاحظہ: یہاں یہ بات ملاحظہ ہو کہ کس طرح مولانا نے اس مقام پر دوسرے نسخے کی روایت اس جگہ بیان فرماکر اس کی شرح بھی کردی اور اپنے دلائل ِمتعلقہ تحت السرّۃ میں اس کو بھی پیش کردیا ،اب اگر حضرت ابی ّ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں بھی نسخوں کا اختلاف ہوتا اور کہیں بھی لفظ [رَکْعَۃً]کا وجود ہوتا تو مولانا اپنے استدلال کی خاطر اس کا ذکر فرماتے اور اپنے مستدلّات میں ایک دلیل بڑھالیتے ،حالانکہ بیس (۲۰) رکعات ثابت کرنے کے لیٔے انہوں نے علّامہ نیموی کی کتاب آثار السنن میں سے وہ روایتیں بھی نقل کر دیں جن کے جوابات کئی بار علمائے حدیث دے چکے ہیں لیکن اس روایت کے بارے میں اشارہ تک نہیں فرمایا ۔ ان مذکورہ بالا شواہد سے واضح ہو جاتاہے کہ اصل لفظ [ عِشْرِیْنَ لَیْلَۃً] ہی ہے اور اس کو[ عِشْرِیْنَ رَکْعَۃً] بنانا تحریف ہے۔ یہ تحریف کب ہوئی ؟ کس نے کی؟ اور کیوں کی ؟ : ہم پہلے واضح کر چکے ہیں کہ ہند میں ۱۳۱۸؁ھ تک جتنے نسخے سنن ابی داؤد کے مطبوع ہوئے ان سب کے سب میں [عِشْرِیْنَ لَیْلَۃً]ہی مطبوع ہے اور کسی قسم کا کوئی اشارہ نسخوں کے اختلاف کا نہیں ہے ،البتہ جب مولانا محمودحسن ؒکے حواشی کے ساتھ سنن ابی داؤد کو چھپوایا گیا تو نا شرین نے خود یا کسی کے مشورہ سے متن میں [ لَیْلَۃً]اور اس کے اُوپر [ن]
x
صفحہعنوان
5حر ف ِ گُفتنی
9حفظہ اللہ مقدمہ از فضیلۃ الشیخ علّامہ ابو انس محمد یحییٰ گوندلوی حفظہ اللہ
10حنفی مستدل روایات :
11تحریف کی بعض صورتیں اور اسباب :
111 حدیث سے عدم ِ معرفت :
122 حدیث کے وہ الفاظ جو ان کے اقوال کے خلاف آتے ہیں ان کو حذف کردینا :
123 مطلب براری کیلئے حدیث میں اضافہ کرنا :
134 دھوکہ اور فریب کی خاطر کسی کے قول کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کردینا :
135صحیح حدیث کے مقابلہ میں حدیث گھڑنا :
17اندھی تقلید و تعصّب میں تحریف ِکتاب وسنّت
18تغیر و تبدّل یا تحریف کا وقوع :
22بعض دیگر لفظی و معنوی تحریفات و تغیرات :
26ہفت روزہ الاعتصام میں ایک استفتاء :
29ایک محقِّقانہ مقالہ شیخ الحدیث مولانا سلطان محمود صاحب محدّث جلالپوری رحمہ اللہ کا
301 پہلی شہادت :
312 دوسری شہادت :
323 تیسری شہادت :
334 چوتھی شہادت :
345 پانچویں شہادت :
36ملاحظہ:
36یہ تحریف کب ہوئی ؟ کس نے کی؟ اور کیوں کی ؟ :
37کتاب اللہ میں تحریف واضافہ:
40حکیم مولانا محمد اشرف صاحب سندھو ؒ کی تحقیقات کا خلاصہ :
41پہلا حملہ :
42دوسرا حملہ :
43تیسرا حملہ :
43چوتھا حملہ :
561مشہور کُتب کی طرف غلط روایات کی نسبت کے چند نمونے :
572 دیوبند کے خاتم المحدّثین مولانا انور شاہؒ صاحب کا غلط افتراء :
58اصل احادیث میں من گھڑت الفاظ کا اضافہ :
604 ایسے ہی ہدایہ میں ہے :
61غیر صحیح روایات و آثار کا معروف کتب ِحدیث کی طرف انتساب :
63حضرت ابراہیم خلیل علیہ السلام کی طرف غلط انتساب :
63خلفاء و صحابہ رضی اللہ عنہم کی طرف انتساب میں اخطاء واوہام :
65قرآنِ کریم کی آیات میں تغیّر و تبدّل اور کمی بیشی :
70اعتراض :
70جواب :
75الغرض :
77فہرست مصادر و مراجع
79جرائد و مجلات
Flag Counter