Maktaba Wahhabi

اندھی تقلید و تعصب میں تحریف کتاب و سنت

مؤلف: ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2008

استدلال کرتے ہیں، اب اس توجیہہ سے یہ حدیث ان کا مستدل نہیں بن سکے گی ، بہر حال اس کی توجیہہ کچھ بھی کیوں نہ ہو ،مولانا نے اس لفظ کو [عِشْرِیْنْ لَیْلَۃً ]ہی قرار دیا ہے [رَکْعَۃً] نہیں۔ پھر یہ بات بھی زیرِ غور رہنی چاہیئے کہ امام ابو داؤد رحمہ اللہ کی سنن کے نسخہ جات جو آپ کے شاگردوں نے آپ سے نقل کیٔے، متعدد ہیں جن میں سے زیادہ متعارف تین ہیں، ابو علی لؤلؤی رحمہ اللہ کا نسخہ جو ہمارے بلاد میں مطبوع ہے اور ابن ِداسہ رحمہ اللہ کا ،اور ابن الأعرابی رحمہ اللہ کا، اِن نسخوں میں اختلافات ہیں،کہیں اختلافات ِ لفظی اور کہیں الفاظ کی کمی بیشی یا روایات کی کمی زیادتی ،اور ان اختلافات ِ نُسخ کو بالعموم شُرّاح نے بیان کر دیا ہے اور خصوصاً مولانا خلیل احمدؒ صاحب نے بھی ،جیسا کہ انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی تحت السرّۃ والی حدیث کو ابن ُ الأعرابی ؒکے نسخہ سے نقل فرمادیا ہے، ان کی عبارت یہ ہے: ( وَاعْلَمْ أَنَّہٗ کَتَبَ ہٰہُنَا عَلٰی الْحَاشِیَۃِ أَحَادِیْثَ مِنْ رِوَایَۃِ ابْنِ الْأَعْرَابِيِّ فَیُنَاسِبُ لَنَا أَنْ نَّذْکُرَہَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوْبٍ الْبُنَانِيُّ بِنُوْ نَیْنِ أَبُوْعَبْدِ اللّٰہِ الْبَصْرِيُّ قَالَ ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ اِسْحٰق الْوَاسِطِيِّ أَبُوْ شَیْبَۃَ ضَعِیْفٌ عَنْ زِیَادِ بْنِ زَیْدِ السُّوَائِيِّ الْأَعْصَمِ بِمُہْمَلَتَیْنِ الْکُوْفِيِّ مَجْہُوْلٌ عَنْ أَبِيْجُحَیْفَۃَ وَہَبِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ السُّوَائِيِّ بِضَمِّ الْمُہْمَلَۃِ وَالْمَدِّ یُکَنِّیْہِ صَحَابِيٌّ مَعْرُوْفٌ صَحِبَ عَلِیًّا رضی اللّٰه عنہ ، أَنَّ عَلِیّاً رضی اللّٰه عنہ قَالَ:(( مِنَ السُّنَّۃِ وَضْعُ الْکَفِّ عَلٰی الْکَفِّ فِي الصَّلٰوۃِ تَحْتَ السُّرَّۃِ )) رَوَاہُ أَحْمَدُ وَأَبُوْدَاوْدَ وَ قَالَ الشَّوْکَانِيُّ: اَلْحَدِیْثُ ثَابِتٌ فِيْ بَعْضِ نُسُخِ أَبِيْ دَاؤدَ وَہِيَ نُسْخَۃُ ابْنِ الْأَعْرَابِيِّ وَلَمْ یُوْجَدْ فِيْ غَیْرِہَا… الخ ) [1] ’’اور یہ بات بھی علم میں رہے کہ انہوں نے حاشیہ میں اس مقام پر ابن
x
صفحہعنوان
5حر ف ِ گُفتنی
9حفظہ اللہ مقدمہ از فضیلۃ الشیخ علّامہ ابو انس محمد یحییٰ گوندلوی حفظہ اللہ
10حنفی مستدل روایات :
11تحریف کی بعض صورتیں اور اسباب :
111 حدیث سے عدم ِ معرفت :
122 حدیث کے وہ الفاظ جو ان کے اقوال کے خلاف آتے ہیں ان کو حذف کردینا :
123 مطلب براری کیلئے حدیث میں اضافہ کرنا :
134 دھوکہ اور فریب کی خاطر کسی کے قول کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کردینا :
135صحیح حدیث کے مقابلہ میں حدیث گھڑنا :
17اندھی تقلید و تعصّب میں تحریف ِکتاب وسنّت
18تغیر و تبدّل یا تحریف کا وقوع :
22بعض دیگر لفظی و معنوی تحریفات و تغیرات :
26ہفت روزہ الاعتصام میں ایک استفتاء :
29ایک محقِّقانہ مقالہ شیخ الحدیث مولانا سلطان محمود صاحب محدّث جلالپوری رحمہ اللہ کا
301 پہلی شہادت :
312 دوسری شہادت :
323 تیسری شہادت :
334 چوتھی شہادت :
345 پانچویں شہادت :
36ملاحظہ:
36یہ تحریف کب ہوئی ؟ کس نے کی؟ اور کیوں کی ؟ :
37کتاب اللہ میں تحریف واضافہ:
40حکیم مولانا محمد اشرف صاحب سندھو ؒ کی تحقیقات کا خلاصہ :
41پہلا حملہ :
42دوسرا حملہ :
43تیسرا حملہ :
43چوتھا حملہ :
561مشہور کُتب کی طرف غلط روایات کی نسبت کے چند نمونے :
572 دیوبند کے خاتم المحدّثین مولانا انور شاہؒ صاحب کا غلط افتراء :
58اصل احادیث میں من گھڑت الفاظ کا اضافہ :
604 ایسے ہی ہدایہ میں ہے :
61غیر صحیح روایات و آثار کا معروف کتب ِحدیث کی طرف انتساب :
63حضرت ابراہیم خلیل علیہ السلام کی طرف غلط انتساب :
63خلفاء و صحابہ رضی اللہ عنہم کی طرف انتساب میں اخطاء واوہام :
65قرآنِ کریم کی آیات میں تغیّر و تبدّل اور کمی بیشی :
70اعتراض :
70جواب :
75الغرض :
77فہرست مصادر و مراجع
79جرائد و مجلات
Flag Counter