Maktaba Wahhabi

94 - 186
۳… سورۃ البقرہ کی آخری دو آیات کی تلاوت کرنا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((مَنْ قَرَأَ بِا لْآیَتَیْنِ الْاَخِیْرَتَیْنِ مِنْ اٰخِرِ سُورَۃِ الْبَقَرَۃِ فِي لَیْلِہٖ کَفَتَاہُ)) [1] ’’جس نے رات کو سورۃ البقرہ کی آخری دو آیات پڑھیں وہ اپنے پڑھنے والے کو کافی ہو جائیں گی۔ ‘‘ ۴… حضرت جبرائیل علیہ السلام کا ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دم کرنا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مجھ سے جبرائیل نے کہا: ((یَا مُحَمَّدُ تَشْتَکِيْ قُلْتُ: نَعَمْ۔فَقَالَ: بِسْمِ اللّٰہِ أَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیٍٔ یُؤْذِیْکَ،مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَیْنٍ حَاسِدٍ اَللّٰہُ یَشْفِیْکَ)) [2] ’’اے محمد! کیا آپ کو کچھ شکایت ہے؟ میں نے کہا:ہاں! اس نے کہا: میں اللہ کے نام کے ساتھ آپ کو دم کرتا ہوں ہر تکلیف دینے والی چیز سے، ہر شر سے اور ہرحسد کرنے والی آنکھ سے، اللہ آپ کو شفا دے۔ ‘‘ ۵… حضرت عثمان ابو العاص رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور تکلیف کی شکایت کی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایاکہ تین مرتبہ بسم اللہ پڑھ کر ہاتھ کو تکلیف والی جگہ پررکھ لو اور سات دفعہ مندرجہ ذیل کلمات پڑھو۔ ((أَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَا ذِرُ)) [3] ’’میں اللہ کی قدرت اور عزت کے ساتھ اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ہر اس تکلیف سے جو میں محسوس کرتا ہوں۔ ‘‘ ۶… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے آپ کو مندرجہ ذیل کلمات کے ساتھ دم کیا کرتے تھے۔ ((اَللَّھُم رَبَّ النَّاسِ مُذْھِبَ الْبَاْسٍ اِشْفِ أَنْتَ الشَّافِي لَا شَافِیْ
Flag Counter