Maktaba Wahhabi

93 - 186
((دَعْوَۃُ ذِي النُّونِ اِذَا دَعَا بِہَا وَھُوَ فِي بَطْنِ الْحُوْتِ ،لَا اِلٰہَ اِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّي کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْن، فَاِنَّہُ لَمْ یَدْعُ بِہَا رَجُلٌ مُسْلِمٌ فِي شَيْئٍ قَطُ اِلَّا اسْتَجَا بَ اللّٰہُ لَہُ)) [1] ’’مچھلی والے یونس علیہ السلام کی دعا جب وہ مچھلی کے پیٹ میں تھے یہ تھی: ((لَا اِلٰہَ اِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّي کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ)) جو مسلمان آدمی جب بھی کسی معاملہ کے بارے میں ان کلمات کے ساتھ دعا کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی دعا کو ضرور قبول فرمائیں گے۔‘‘ شرعی دم کرنا : شریعت کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق دم کرنا بھی وسوسے سے بچائو کا ایک ذریعہ ہے۔ چند نفع بخش دم مندرجہ ذیل ہیں: ۱… سورۃ البقرۃ کی تلاوت کرنا۔ کیوں کہ اس کی تلاوت گھروں سے شیاطین اور ارواح کو بھگاتی ہے۔ اس سورہ کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((أَخْذُھَا بَرَکَۃٌ وَتَرْکُھَا حَسْرَۃٌ وَ لَا تَسْتَطِیعُھَاالْبَطَلَۃُ)) [2] ’’اسے اختیار کرنے سے برکت اور چھوڑنے سے حسرت ہے اور کوئی باطل چیزاس کے قریب نہیں آسکتی۔‘‘ ۲… آیت الکرسی جو کہ ایک عظیم آیت ہے کی تلاوت کرنا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((مَنْ قََرَأَ َآیَۃَ الْکُرْسِيِّ کُلَّ لَیْلَۃٍ لَمْ یَزَلْ عَلَیْہِ مِنَ اللّٰہِ حَافِظٌ وَلَا یَقْربہُ شَیْطَانٌ)) [3] ’’جس نے روزانہ رات کو آیۃ الکرسی پڑھی اللہ تعالیٰ اس پر ایک نگہبان مقرر کر دیتا ہے اور شیطان اس کے قریب نہیں آسکتا۔ ‘‘
Flag Counter