Maktaba Wahhabi

92 - 186
کَلَاماً اِذَا قُلْتَہُ أَذْھَبَ اللّٰہُ ھَمَّکَ وَقَضٰٰی عَنْکَ دَیْنَکَ؟ قُلْتُ: بَلیٰ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ۔ قَالَ: قُل اِذَا أَصْبَحْتَ وَاِذَا أَمْسَیْتَ : اَللَّھُمَّ اِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْکَسْلِ وَأَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَأَعُوْذُبِکَ مِنْ غَلَبَۃِ الدَّیْنِ وَقَھْرِ الرِّجَالِ۔ قَالَ: فَفَعَلْتُ ذٰلِکَ فَأَذْھَبَ اللّٰہُ عَزَّوَجَل ھَمِّي، وَقَضٰي عَنِّي دَیْنِي)) [1] ’’اے ابو امامہ! میں تجھے نماز کے وقت کے علاوہ مسجد میں بیٹھا ہوا کیوں دیکھ رہا ہوں؟ انہوں نے جواب دیا : اے اللہ کے رسول ! مجھے پیش آنے والے غموں اور قرضوں کی وجہ سے۔ آپ نے فرمایا: کیا میں تجھے وہ کلمات نہ سکھلا ئوں کہ جب تو انہیں پڑھے تو اللہ تعالیٰ تیرے غم بھی دور کر دے اور تیر اقرض بھی ادا کر دے؟ (ابو امامہ فرماتے ہیں )میں نے کہا : اے اللہ کے رسول! کیوں نہیں؟ آپ نے فرمایا: صبح اور شام کے وقت یہ کلمات پڑھ:‘‘ ((اَللَّھُمَّ اِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْکَسْلِ وَأَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَأَعُوْذُبِکَ مِنَ غَلَبَۃِ الدَّیْنِ وَقَھْرِ الرِّجَالِ)) ’’اے اللہ! میں غم وحزن، عاجزی اور کسل مندی سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور میں بزدلی اور کنجوسی سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور میں قرض کے غلبے اور لوگوں کے غلبے سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ (ابو امامہ فرماتے ہیں کہ )میں نے ایسے ہی کیا تو اللہ تعالیٰ نے میرے سارے غم اور سارا قرض دور کر دیا۔‘‘ ۶… حضرت یونس علیہ السلام کی دعا مستجاب دعائوں میں سے ایک ہے ۔ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter