Maktaba Wahhabi

153 - 186
تو اس کا شریعت میں علاج کیا ہے؟ کیونکہ موجودہ دور میں ڈاکٹر حضرات اس کا علاج انگریزی دواؤں سے کرتے ہیں۔ جواب:… محترم بھائی! اس بات کو یاد رکھیے کہ انسان کو نفسیاتی امراض لاحق ہو سکتے ہیں، یہ عموماً مستقبل کا خوف اور ماضی کے غموں پر مشتمل ہوتے ہیں، یہ نفسیاتی امراض بھی جسم کو اتنا ہی نقصان پہنچاتے ہیں جتنا کہ دوسرے امراض۔ شریعت میں ان امراض کا نہایت شافی علاج موجود ہے۔ اس کا نہایت کامیاب علاج وہ ہے جو سیّدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی کوئی غم یا تکلیف پہنچتی تو آپ مندرجہ ذیل دعا پڑھا کرتے تھے: (( أَللّٰہُمَّ إِنِّيْ عَبْدُکَ ابْنُ عَبْدِکَ ابْنُ أَمَتِکَ نَاصِیَتِيْ بِیَدِکَ مَاضٍ فِيَّ حُکْمُکَ ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَائُ کَ ، أَسْئَلُکَ اَللّٰہُمَّ بِکُلِّ اِسْمٍ ہُوَ لَکَ سَمَّیْتَ بِہٖ نَفْسَکَ ، أَوْ أَنْزَلْتَہٗ فِيْ کِتَابِکَ ، أَوْ عَلَّمْتَہٗٗ أَحَدًا مِنْ خَلْقِکَ ، أَوِسْتَأْثَرْتَ بِہٖ فِيْ عِلْمِ الْغَیْبِ عِنْدِکَ، أَنْ تَجْعَلِ الْقُرْآنَ رَبِیْعَ قَلْبِيْ وَ نُوْرَ صَدْرِيْ وَجَلَآئَ حُزْنِيْ وَذِہَابَ ہَمِّيْ۔)) ’’اے اللہ! میں تیرا بندہ ، تیرے بندے کا بیٹا اورتیری بندی کا بیٹا ہوں۔ میری پریشانی تیرے ہاتھ میں ہے ، تیرا حکم مجھ پر جاری ہے ، میرے بارے میں تیرا فیصلہ عدل ہے ، میں تجھ سے تیرے ہر اس نامِ خاص کے ساتھ سوال کرتا ہوں جو تو نے خود اپنا نام رکھا ہے، یا اسے اپنی کتاب میں نازل کیا ہے، یا اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھلایا ہے، یا علم الغیب میں اسے اپنے پاس رکھنے کو ترجیح دی ہے کہ تو قرآن کو میرے دل کی بہار اور میرے سینے کا نور اور میرے غم کو دُور کرنے والا اور میرے فکر کو لے جانے والا بنا دے۔‘‘ شریعت کا یہ علاج نہایت کامیاب و شافی ہے۔ اس کے علاوہ اس دعاکا ورد بھی کرنا چاہیے:
Flag Counter