آخر میں میں اپنے ان تمام بھائیوں کو مشورہ دوں گا جنہیں اس صورتِ حال سے واسطہ پڑا ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات پر عمل کریں۔ اللہ تعالیٰ سے زیادہ سے زیادہ استغفار کریں اور ان خیالات و اوہام کو اپنے دل و دماغ سے جھٹک دیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام مریضوں کو ان گمراہ کن خیالات سے محفوظ و مامون رکھے اور تمام معاملات کو ان کے لیے آسان کر دے، کیونکہ وہی اکیلی ذات ہے جو انسان کو ان اُمور سے نجات دے سکتی ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔
سوال:… کیا وسوسہ اور جادو میں کوئی مشابہت ہے؟
جواب:… جی ہاں! چونکہ یہ دونوں نفسیاتی بیماریاں ہیں اس لیے ان کے درمیان مشابہت بھی ہے۔ اگرچہ جادو سے کبھی کبھی جسمانی عوارض بھی لاحق ہو جاتے ہیں، لیکن جو جادو انسان کی سوچ اور فکر کو متاثر کرتا ہے وہ بہر حال وسوسے کے مشابہ ہوتا ہے۔
سوال:… اگر کوئی آدمی وسوسے کی وجہ سے کسی حرام کام کا ارتکاب کر بیٹھے تو کیا اسے معذور سمجھا جائے گا یا اس کا مواخذہ ہو گا؟
جواب:… دیکھیے! اس بارے میں اسلام ہماری مکمل راہنمائی فرماتا ہے۔ اس سلسلے میں اگر تو وہ آدمی وسوسے پر قابو پانے کی طاقت نہیں رکھتا تو یقینا اس کا عذر قبول کیا جائے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
(رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ )(سورۃ البقرہ: ۲۸۶)
’’اے ہمارے رب! اور ہم سے وہ چیز نہ اٹھوا جس (کے اٹھانے) کی ہم میں طاقت نہ ہو۔‘‘
لیکن اگر وہ آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق یعنی استغفار و اعراض کے ذریعے اس وسوسے پر قابو پا سکتا ہے ، اور پھر بھی وہ حرام کاموں میں پڑ جائے تو پھر اس کا کیا عذر ہو گا؟
سوال:… آپ نے وسوسے کا بہت فائدہ مند علاج ذکر کیا ہے۔ ایک آدمی وسوسے
|