Maktaba Wahhabi

493 - 532
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’یا أمۃ محمد ما أحد أغیر من اللّٰه أن یری عبدہ أو أمتہ أن یزني،یا أمۃ محمد لوتعلمون ما أعلم لضحکتم قلیلاً ولبکیتم کثیراً‘‘[1]۔ اے محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)کی امت ! اپنے غلام یا لونڈی کو بدکاری کرتے ہوئے دیکھ کر اللہ عز وجل سے بڑھ کر غیرت مند کوئی نہیں ہے،اے محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)کی امت! جو میں جانتا ہوں اگر تم بھی جان لیتے تو بہت کم ہنستے اور بہت زیادہ روتے۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إن اللّٰه یغار وإن المؤمن یغار،وغیرۃ اللّٰه أن یأتي المؤمن ما حرم[اللّٰه]علیہ‘‘[2]۔ بیشک اللہ تعالیٰ غیرت کرتا ہے اور مومن بھی غیرت کرتا ہے،اور اللہ کی غیرت یہ ہے کہ مومن ایسی چیز کا ارتکاب کرے جسے اللہ نے اس پر حرام قرار دیا ہے۔ جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے: ’’إن من الغیرۃ ما یحب اللّٰه ومنھا ما یبغض اللّٰه،ومن الخیلاء ما یحب اللّٰه ومنھا مایبغض اللّٰه،فأما الغیرۃ التي یحب اللّٰه فالغیرۃ في ریبۃ،وأما التي یبغض اللّٰه فالغیرۃ في غیر الریبۃ،والاختیال الذي یحب اللّٰه اختیال الرجل بنفسہ عند القتال وعند الصدقۃ،والاختیال الذي یبغض اللّٰه عز وجل الخیلاء في الباطل‘‘[3]۔ کچھ غیرتیں اللہ کو محبوب ہیں اور کچھ غیرتیں مبغوض ہیں،اور کچھ تکبر اللہ کو محبوب ہیں اور کچھ تکبر مبغوض ہیں،چنانچہ جو غیرت اللہ کو محبوب ہے وہ شک و شبہہ کے موقع پر کی جانے والی غیرت ہے اور جو غیرت
Flag Counter