Maktaba Wahhabi

351 - 532
مَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ إِلَّا النَّارَ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللّٰهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ(١٧٤)[1]۔ بیشک جولوگ اللہ تعالیٰ کی اتاری ہوئی کتاب چھپاتے ہیں،اور اسے تھوڑی تھوڑی سی قیمت پر بیچتے ہیں ‘ یقین مانو کہ یہ اپنے پیٹ میں آگ بھر رہے ہیں‘ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ان سے بات بھی نہ کرے گا ‘نہ انہیں پاک کرے گا،بلکہ ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔ نیز فرمایا: ﴿وَإِذْ أَخَذَ اللّٰهُ مِيثَاقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ وَلَا تَكْتُمُونَهُ فَنَبَذُوهُ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ وَاشْتَرَوْا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ۖ فَبِئْسَ مَا يَشْتَرُونَ(١٨٧)[2]۔ اور اللہ تعالیٰ نے جب اہل کتاب سے عہد لیا کہ تم اسے سب لوگوں سے ضرور بیان کروگے اور اسے چھپاؤگے نہیں‘ پھر بھی ان لوگوں نے اس عہد کو اپنے پس پشت ڈال دیا اور اسے بہت کم قیمت پر بیچ ڈالا،توکتنا بدترین ہے ان کا یہ سودا؟۔ اللہ تعالیٰ نے اس امت کی ایک جماعت پر دعوت الی اللہ اور امر بالمعروف ونہی عن المنکر کو واجب قرار دیا ہے فرمایا: ﴿وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ ۚ وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ(١٠٤)[3]۔ تم میں سے ایک جماعت ایسی ہونی چاہئے جو بھلائی کی طرف بلائے اور نیک کاموں کا حکم دے اور برے کاموں سے روکے‘ اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔ اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ
Flag Counter