Maktaba Wahhabi

123 - 532
﴿ذَلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمْ لَہُ الْمُلْکُ وَالَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہِ مَا یَمْلِکُوْنَ مِنْ قِطْمِیْر،إِنْ تَدْعُوْھُمْ لَا یَسْمَعُوْا دُعَاء کُمْ وَلَوْ سَمِعُوْا مَا اسْتَجَابُوْا لَکُمْ وَیَوْمَ الْقِیَامَۃِ یَکْفُرُوْنَ بِشِرْکِکُمْ وَلَا یُنَبِّئُکَ مِثْلُ خَبِیْرٍ[1]۔ یہی اللہ تمہارا رب ہے،اسی کی بادشاہت ہے،اور اس کے سوا جنھیں تم پکار رہے ہو وہ تو کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے بھی مالک نہیں،اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار سنتے ہی نہیں اور اگر(بالفرض)سن بھی لیں تو فریادرسی نہیں کریں گے،بلکہ قیامت کے دن تمہارے اس شرک کا صاف انکار کر جائیں گے،اور آپ کو کوئی بھی اللہ تعالیٰ جیسا خبر دار خبر نہ دے گا۔ 6- ارشاد باری ہے: ﴿قُلْ أَفَرَئَ یْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ إِنْ أَرَادَنِيَ اللّٰہُ بِضُرٍّ ھَلْ ھُنَّ کَاشِفَاتُ ضُرِّہِ أَوْ أَرَادَنِيْ بِرَحْمَۃٍٍ ھَلْ ھُنَّ مُمْسِکَاتُ رَحْمَتِہِ قُلْ حَسْبِيَ اللّٰہُ عَلَیْہِ یَتَوَکَّلُ الْمُتَوَکِّلُوْنَ[2]۔ آپ ان سے کہہ دیجئے کہ اچھا یہ تو بتاؤ جنھیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو اگر اللہ تعالیٰ مجھے نقصان پہنچانا چاہے تو کیا یہ اس کے نقصان کو ہٹا سکتے ہیں؟ یا اللہ تعالیٰ مجھ پر مہربانی کا ارادہ کرے تو کیا یہ اس کی مہر بانی کو روک سکتے ہیں ؟ آپ کہہ دیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے کافی ہے،بھروسہ کرنے والے اسی پر بھروسہ کرتے ہیں۔ 7- اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے: ﴿وَلَا تَدْعُ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَا لَا یَنْفَعُکَ وَلَا یَضُرُّکَ فَإِنْ فَعَلْتَ فَإِنَّکَ إِذاً مِّنَ الظَّالِمِیْنَ،وَإِنْ یَّمْسَسْکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہُ إِلَّا ھُوَ وَإِنْ یُّرِدْکَ بِخَیْرٍ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِہِ یُصِیْبُ بِہِ مَنْ یَّشَائُ مِنْ عِبَادِہِ وَھُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ[3]۔
Flag Counter