Maktaba Wahhabi

122 - 532
﴿أُولٰئِکَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ یَبْتَغُوْنَ إِلٰی رَبِّھِمُ الْوَسِیْلَۃَ أَیُّھُمْ أَقْرَبُ وَیَرْجُوْنَ رَحْمَتَہُ وَیَخَافُوْنَ عَذَابَہُ إِنَّ عَذَابَ رَبِّکَ کَانَ مَحْذُوْراً[1]۔ جنھیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ خود اپنے رب کے تقرب کی جستجو میں رہتے ہیں کہ ان میں سے کون زیادہ نزدیک ہو جائے،وہ خود اس کی رحمت کی امید رکھتے اور اس کے عذاب سے خوفزدہ رہتے ہیں،بے شک تیرے رب کے عذاب سے ڈرنا ہی چاہئے۔ 5- اللہ تبارک وتعالیٰ نے انتہائی وضاحت کے ساتھ بیان فرمادیا ہے کہ اللہ کے علاوہ جن کی عبادت کی جاتی ہے ان میں تمام پہلوسے دعاء کی عدم قبولیت اور عاجزی کے تمام اسباب موجود ہیں،کیونکہ یہ لوگ آسمانوں اور زمین میں ایک ذرہ کی مقدار کے بھی مالک نہیں،نا مستقل طور پر اور نہ ہی اشتراک کے طور پر،اور نہ ہی ان معبودان باطلہ میں سے اللہ کا کوئی اس کی بادشاہت اور تدبیر میں معاون اور مددگار ہے،اور نہ ہی سفارش اس کے پاس کچھ نفع دے سکتی ہے سوائے اس کے جس کے لئے اللہ کی اجازت ہو[2]۔ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿قُلِ ادْعُوْا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ لَا یَمْلِکُوْنَ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ فِيْ السَّمَاوَاتِ وَلَا فِيْ الْأَرْضِ وَمَا لَھُمْ فِیْھِمَا مِنْ شِرْکٍ وَّمَا لَہُ مِنْہُمْ مِّنْ ظَھِیْرٍ،وَلَا تَنْفَعُ الشَّفَاعَۃُ عِنْدَہُ إِلَّا لِمَنْ أَذِنَ لَہُ[3]۔ کہہ دیجئے کہ اللہ کے سوا جن کا تمہیں گمان ہے ان سب کو پکارلو،نہ ان میں سے کسی کو آسمانوں اور زمین میں سے ایک ذرہ کا اختیار ہے،نہ ان کا ان میں کوئی حصہ ہے،نہ ان میں سے کوئی اللہ کا مددگار ہے،سفارش بھی اسکے پاس کچھ نفع نہیں دے سکتی سوائے ان کے جن کے لئے اجازت ہو جائے۔ نیز ارشاد ہے:
Flag Counter