Maktaba Wahhabi

عمل صالح کی پہچان

مؤلف: ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور انڈیا

سال شائع: 2004

علّامہ ابن عبدالبر رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ چغل خور اور جھوٹا آدمی ایک گھڑی میں جو فساد بر پاکر دیتا ہے جادُو گر ایک سال میں بھی اتنا فساد برپا نہیں کر سکتا۔ ابو الخطاب نے اپنی کتاب ’’عیون المسائل‘‘ میں چغلی کو جادُو کی ایک قسم قرار دیا ہے اور کتاب الفروع میں اس موضوع پر بڑی تفصیل سے لکھا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ چغلی کو جادُو اِس لیٔے کہا گیا ہے کہ چغل خور بھی اپنی باتوں اور فعل سے مکر و حیلہ کر کے دوسرے کو اُسی طرح اذیّت و تکلیف پہنچانا چاہتا ہے جس طرح کہ جادُو گر ۔ اور بعض اوقات چغلی کا اثر جادُو سے بھی زیادہ سنگین ہوتا ہے ۔[1] جادُو شُدہ یا آسیب زدہ کا علاج : جادُو کی انواع و اقسام اور اُس کی مذمّت و سزا کے بارے میں قرآن وسنّت ، معروف آئمہ اربعہ اور دیگر کبار آئمہ وعلمائِ امّت کے ارشادات آپ کے سامنے رکھے جاچکے ہیں ، جن سے یہ معلوم ہوگیا کہ جادُو اگرچہ شرک و کُفر ہے مگر اس کا اثر ہوجاتا ہے ۔ اب بات صرف یہ رہ گئی کہ اگر کسی پر جادُو کا اثر ہوچکا ہو تو ایسے جادُو شُدہ یا آسیب زدہ آدمی کا علاج کیسے کیا جائے ؟ جادُو شُدہ یا آسیب زدہ شخص کے علاج یا نُشرہ کے بارے میں علّامہ ابن الجوزی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کسی شخص سے جادُو دور کرنے کے عمل کو نُشرہ کہا جاتا ہے ۔ اور اُنہوں نے آگے چل کر یہ بھی فرمادیا ہے کہ یہ کام وہی کر سکتا ہے جو خود بھی جادُو جانتا ہو جیسا کہ اُنہوں نے اپنی کتاب جامع المسانید میں امام حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کا قول نقل کیا ہے کہ جادُو کو صرف جادُو گر ہی دور کر سکتا ہے۔ علّامہ ابن القیّم رحمۃ اللہ علیہ نے ان کے اِس قول کو اُس صورت پر محمول کیا ہے کہ ساحر و مسحور کوئی ایسا فعل کرتے ہیں جس سے شیطان کا قرب حاصل ہو ، چنانچہ شیطان اپنا اثر دور کردیتا ہے۔
x
صفحہعنوان
6پیش گُفت
8عملِ صالح کی پہچان
8عملِ صالح کی شرطِ اوّلیں :صحتِ عقیدہ ( توحیدِباری تعالیٰ پر مکمل ایمان)
9توحیدِ باری تعالیٰ:
10اقسام ِ عبادات
101قولی عبادات :
142مالی عبادات :
153بدنی عبادات :
17سجدہ ایک عبادت؛ فاضل بریلوی کی نظر میں :
19اقسام ِتوحید (1توحیدِ اسماء وصفات ،2 توحیدِ ربوبیّت، 3 توحیدِ الوہیّت وعبادت)
191توحیدِ اسماء و صفات :
222توحیدِ ِ ربوبیّت :
243توحیدِ الوہیّت یا توحیدِ عبادت:
27انجام ِ شرک؛ قرآن کی روشنی میں :
29انجام و تردیدِ شِرک ؛ حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں :
32تعلیماتِ شیخ جیلانی ؒ ؛ عقیدۂ توحید کے متعلق:
34حاجت روا اور مشکل کُشا کون ؟
36شرک اور اس کی سزا:
37بَد فالی یا بَد شگونی:
41تحفُّظِ عقیدہ کے لیٔے دُور رَس تدابیرِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم :
44غیرُ اللہ کی قسم کھانا:
47سِحر یعنی جادُو:
50جادُو کا اثر و وجود یا حقیقت :
52جادُو کی مذمّت و سزا:
55اقسام ِ سحر:
59جادُو شُدہ یا آسیب زدہ کا علاج :
61پہلی قسم :
61دوسری قسم :
62نجومیوں ،کاہنوں اور رمل وفال والوں کی کسی بات کا درست نکلنا محض اتفاق ہے:
64اُن کا جِنوں سے مدد لینا :
66اُن کا ایک سچ کے ساتھ سَو جھوٹ ملانا :
68علمِ نجوم و کہانت و رَمل ؛ شریعت کی نظر میں :
72عملِ صالح کی دوسری شرط : اخلاص لِلّٰہ یا عدمِ ریاء کاری
72اخلاص لِلّٰہ یا عدمِ ریاء کاری ؛ قرآن ِ کریم کی نظر میں :
74اخلاصِ عمل کی فضیلت و برکت ؛ حدیث ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں :
77ریاء کاری کی مذمّت ٭قرآنِ کریم کی روشنی میں :
80ریاء کاری کی مذمّت ٭حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں :
86عمل صالح کی تیسری شرط : مطابقت وموافقتِ سنّت
86اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ٭قرآنِ کریم کی روشنی میں :
89سنّت و حُکمِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی٭قرآن کی نظر میں :
92اتّباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم ٭حدیث ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں :
96عبادات میں افراط و تفریط یا انتہاء پسند ی
98اقرارِ رسالت کے تقاضے او ربدعات
100بدعت کی مذمت ؛ حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں :
104بدعات (شریعت سازی وایجاد بندہ) کا اجمالی تعارف
Flag Counter