بسم ا للّٰه الرحمن الرحيم پیش گُفت اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ،وَنَسْتَغْفِرُہٗ وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَسَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ یَّہْدِہٖ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِيَ لَہٗ، وَأَشْہَدُ أَنْ لَّااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔ أَمَّا بَعْدُ : قارئین ِ کرام ! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ اللہ کی توفیق و عنایت سے ماہِ ذو الحج ۱۴۲۲ ھ بمطابق فروری ۲۰۰۲ ء کے آغاز سے سعودی ریڈیو مکہ مکرمہ کی اردو سروس سے پروگرام ’’ اسلام اور ہماری زندگی ‘‘ پیش کرنے کی سعادت حاصل ہے جو بروز جمعہ و پیر دونوں دن سعودی وقت کے مطابق شام ساڑھے تین بجے نشر ہوتا ہے ۔ ماہِ محرّم و صفر ۱۴۲۳ ھ کے دوران جوپروگرام نشر ہوئے، وہ ’’سالِ نو کے پیغامات، آغاز کا صحیح طریقہ اور ’’تذکرہ چند بدعات کا ‘‘ کے زیرِ عنوان کتابی شکل میں شائع ہوچکی ہے ۔وَ لِلّٰہِ الْحَمْدُ۔ جبکہ ماہِ ربیع الاول کے پروگرام بھی ’’ صحیح تاریخِ ولادتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ جشنِ میلاد؛یومِ وفات پر ‘‘ کے نام سے پاکستان اور انڈیا سے کتابی صورت میں شائع ہوچکے ہیں ،اسی طرح جمادیٰ الثانیہ اور پھر شوال میں نشر ہونے والی قسطیں بھی ’’تعویذ گنڈوں اور جنّات و جادو کا علاج ‘‘ کے زیرِ عنوان پاک وہند سے شائع ہوگئی ہیں ۔ وَ لِلّٰہِ الْحَمْدُ وَمِنْہُ الْقَبُوْلُ اِسی طرح ماہِ رجب و شعبان کے نشر شدہ پروگراموں کو ’’ بدعاتِ رجب و شعبان ‘‘ کے نام |