Maktaba Wahhabi

611 - 670
"یقیناً یہ دونوں ہی میری امت کے مردوں کے لیے حرام ہیں۔" ابن ماجہ نے اسی روایت میں اضافہ کیا ہے: "وأحل لإناثهم"[1]"عورتوں کے لیے جائزہے۔" اور اس وجہ سے کہ امام احمد، نسائی، ترمذی نے اسے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح بھی کہا ہے اور امام ابو داؤداور حاکم نے بھی اسے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے اور طبرانی نے اسے روایت کیا ہے اور ابن حزم نے اسے صحیح کہا ہے۔ اور موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے بیان کیا گیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «أُحِلَّ الذَّهَبُ وَالْحَرِيرُ لِإِنَاثِ أُمَّتِي, وَحُرِّمَ عَلَى ذُكُورِها»[2] "سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لیے حلال اور مردوں کے لیے حرام کیے گئے ہیں۔"(سماحۃالشیخ عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ ) سونے ،چاندی ،تانبے یا لوہے کی انگوٹھی اور چشمہ ،گھڑی وغیرہ کا حکم: سوال:کیا مردوں اور عورتوں کے لیے انگوٹھی ،عینک کنگن ،گھڑی اور زنجیری وغیرہ سونے، چاندی ،پیتل یا لوہے کی پہننا جائز ہے؟ اور ہیٹ (خاص علاقے کی ٹوپی) پہننے کا کیا حکم ہے؟ جواب:عینک پر کبھی چاندی کا ملمع کیا ہوتا ہے، کبھی سونے کا اور کبھی ان دونوں سے خالی ہوتی ہے۔ یہ تمام صورتیں مردوں اور عورتوں کے لیے جائز ہیں۔ اگر زیادہ سونا لگا ہوا ہوتو صرف مردوں کے لیے حرام ہے۔ دلیل وہ ہے جسے امام احمد نے اپنی مسند اور نسائی اور ترمذی نے بیان کیا اور ترمذی نے صحیح کہا ہے۔ ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے بیان کیا جاتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «أُحِلَّ الذَّهَبُ وَالْحَرِيرُ لِإِنَاثِ أُمَّتِي, وَحُرِّمَ عَلَى ذُكُورِها »[3]
Flag Counter