Maktaba Wahhabi

588 - 670
بارے میں باز پرس ہوگی۔" تو اس مرد کے لیے کیسے لائق ہوسکتاہے کہ وہ اپنی بیوی کو شرعی لباس چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوشش کرے جو خود اس کے لیے فتنے میں پڑنے اور دوسروں کو فتنے مبتلا کرنے کا سبب ہے؟وہ اپنی ذات اور اپنے اہل کے حوالے سے اللہ سے ڈرے،اور اللہ کی نعمت پر اس کی حمد بیان کرے کہ اس نے اسے اس جیسی نیک بیوی میسر کی ہے۔اس کی بیوی کو یہ نصیحت ہے کہ اس کے لیے اللہ کی نافرمانی میں کبھی بھی اپنے خاوند کی اطاعت جائز نہیں کیونکہ خالق کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی فرمانبرداری جائز نہیں۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) کپڑا ایک ہاتھ لمبا کرنے کا حکم: سوال: عورت کا اپنا کپڑا لمبا رکھنا مستحب ہے یا واجب؟نیز کیا پاؤں میں لمبا موزہ پہن لینا ہی کافی ہوگا تاکہ پنڈلی کا کوئی حصہ ظاہر نہ ہو؟اور عورت اپنا کپڑا ایک ہاتھ کس طرح لمبا کرے گی،ایک ہاتھ ٹخنے کے نیچے سے یا گھنٹے کے نیچے سے؟ جواب:ایک مسلم خاتون سے اپنے جسم کے تمام حصوں کو مردوں سے چھپانا مطلوب ہے،اسی لیے اسے اپنا کپڑا ایک ہاتھ اپنے قدموں کو چھپانے کے لیے لٹکانا جائز ہے جبکہ مردوں کو ٹخنوں کے نیچے کپڑے لٹکانے سے منع کیا گیا ہے۔یہ اس بات کی دلیل ہے کہ عورت سے اپنا سارا جسم چھپانا مطلوب ہے۔اور اگر وہ کپڑے کے نیچے موزہ استعمال کرے گی تو یہ تو ستر پوشی میں انتہائی احتیاط کی قسم سے ہے،اور یہ ایک بہتر عمل ہے،اور یہ کپڑے کو لٹکانے کے ساتھ ہی ممکن ہے،جیسا کہ حدیث میں بھی آیا ہے۔ (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) شرعی پردہ کرنے والی کو مذاق کرنے والا کیساہے؟ سوال:جو شرعی پردہ اختیار کرنے والی اور اپنا چہرہ اور ہتھیلیاں چھپانے والی کومذاق کرتا ہے،اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب:جو کسی مسلمان مرد یا عورت کا شریعت اسلامی اختیار کرنے کی وجہ سے مذاق اڑاتا
Flag Counter