Maktaba Wahhabi

486 - 670
اور سورۃ الاعراف میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف بیان کرتے ہوئے فرمایا: "وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ" (الاعراف:157) "اور ان کے لیے پاکیزہ چیزیں حلال کرتا ہےاور ان پر ناپاک چیزیں حرام کرتا ہے۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ سگریٹ خبیث اور گندی چیزوں میں سے ہے، لہٰذا تمہارے خاوند پر اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہوئے اس کا ترک اور اس سے پر ہیز کرنا واجب ہے، نیز اس پر واجب ہے کہ وہ اللہ کے غضب کے اسباب سے بچے اور اپنے دین اور صحت کی حفاظت کرے اور تمہارے ساتھ حسن سلوک کرے۔ تمہارے خاوند پر قسم کا کفارہ اور ساتھ ہی اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے دوبارہ سگریٹ نوشی نہ کرنے سے توبہ کرنا واجب ہے اور قسم کا کفارہ یہ ہے :دس مسکینوں کو کھانا کھلانا یا ان کو لباس پہنانا یا مومن گردن کو آزاد کرنا ۔ اور کھانا کھلانے کے سلسلے میں یہ کافی ہوگا کہ رات یا دن کے وقت کھانا پکا کر ان سب کو بیک وقت کھلا دیا جائے یا ملک کی غذا سے ہر مسکین کو نصف صاع غلہ، جو تقریباً ڈیڑھ کلو بنتا ہے ،دیا جائے۔ اور ہم تمھیں نصیحت کرتے ہیں کہ تو اس سے طلاق کا مطالبہ نہ کر جبکہ وہ نماز ادا کرتا ہو، اس کی سیرت اچھی ہو اور وہ سگریٹ نوشی ترک کردے لیکن اگر وہ اس معصیت پر اصرار کرے تو طلاق کا مطالبہ کرنے میں کوئی مانع نہیں۔ (ابن باز رحمۃ اللہ علیہ ) جب خاوند بیوی کو اپنے بھائیوں کے سامنے چہرہ نہ کھولنے پر طلاق کی دھمکی دے: سوال:میں نے ایک شخص سے شادی کی ،شادی کے بعد اس نے مجھ سے مطالبہ کیا کہ میں اس کے بھائیوں سے چہرہ نہ چھپاؤں ورنہ وہ مجھے طلاق دے دے گا۔ پس میں کیا کروں جبکہ میں طلاق سے خوف زدہ ہوں؟ جواب:مرد کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنی بیوی کے لیے اجنبی مردوں سے بےپردگی کا موقع فراہم کرے، اور اس کو یہ زیب نہیں دیتا کہ اس حد تک کمزوراور متساہل ہو کہ اس کی بیوی اس کے بھائیوں (دیوروں اور جیٹھوں) یا اس کے چچاؤں یا اس کی بہن
Flag Counter