Maktaba Wahhabi

416 - 670
"ان مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ : أَنْ يُرْفَعَ الْعِلْمُ وَيَثْبَتَ الْجَهْلُ ، وَيُشْرَبَ الْخَمْرُ ، وَيَظْهَرَ الزِّنَا " [1] "بلاشبہ قیامت کی نشانیوں میں سے یہ نشانیاں ہیں:علم اٹھا لیا جائے گا،جہالت چھا جائے گی،شراب پی جائے گی اور زنا عام ہوجائے گا۔" اور ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وَيَفْشُوَ الزِّنَا"اور زنا پھیل جائے گا۔" لوگ اس طرح کے ہلاکت خیز اعمال اللہ اور اس کی حدود سے ناواقفیت کی بنیاد پر کررہے ہیں،پس علم دو طرح کا ہے:اللہ تبارک وتعالیٰ کے بارے میں علم،اور اس کی حدود کے بارے میں علم۔صحیح بخاری میں ابو مسعود بدری رضی اللہ عنہ کے واسطے سے حدیث مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "إنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسُ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ الْأُولَى: إذَا لَمْ تَسْتَحِ فَاصْنَعْ مَا شِئْت"[2] "بلاشبہ لوگوں کو پہلی نبوت کے کلام سے جو چیزیں حاصل ہوئیں ہیں ان میں سے یہ بات بھی ہے کہ جب تجھے حیا نہ رہے تو جوتو چاہتاہے کر گزر۔" ع۔۔۔۔۔۔بے حیا باش وہرچہ خواہی کن بہرحال میں اللہ تبارک وتعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ وہ اس سائلہ کی توبہ قبول کرے گا،پس توبہ گناہ کو مٹا دینے والی ہے اور جو گناہ سےتوبہ کرلیتاہے ایسا ہے جیسے اس کا گناہ ہے ہی نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللّٰـهِ إِلَـٰهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللّٰـهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ يَلْقَ أَثَامًا ﴿٦٨﴾ يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا ﴿٦٩﴾ إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَـٰئِكَ يُبَدِّلُ اللّٰـهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ ۗ وَكَانَ اللّٰـهُ غَفُورًا رَّحِيمًا ﴾ (الفرقان:68تا70)
Flag Counter