Maktaba Wahhabi

404 - 670
’’ آگاہ رہو! بلا شبہ مدد صبر کرنے کے ساتھ ،کشادگی اور فراخی تکلیف کے ساتھ اور آسانی تنگی کے ساتھ حاصل ہوتی ہے۔‘‘ میں بھی اللہ تعالیٰ سے ان عورتوں اور ان جیسی دیگر عورتوں کے متعلق سوال کرتا ہوں کہ وہ ان کے معاملے میں آسانی پیدا کرے اور ان کے لیے نیک مردوں کا انتخاب کرے جو ان عورتوں کے دین و دنیا کی اصلاح کا ارادے رکھنے والے ہوں۔(العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) کیا بچوں کا مستقبل غیر رشتہ داروں سے شادی کرنے سے وابستہ ہے؟ سوال:قریبی رشتہ داروں میں سے ایک نے مجھ سے نکاح کی رغبت ظاہر کی لیکن میں نے سنا ہے کہ دور کے لوگوں سے شادی کرنا بچوں کے مستقبل وغیرہ کے اعتبار سے افضل و بہتر ہے آپ کی اس مسئلہ میں کیا رائے ہے؟ جواب:بعض اہل علم نے اس قاعدے کا ذکر کیا ہے اور مذکورہ بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ قرابت کا اثر ہوتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان کی عادات اور تخلیق میں قرابت کا اثر ہوتا ہے، جیسا کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !میری بیوی نے ایک سیاہ لڑکے کو جنم دیا ہے۔ وہ اس بات کے ساتھ عورت پر تنقید کررہا تھا کہ جب والدین سفید رنگ کے ہوں تو بچہ سیاہ کیسے ہو سکتا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: هل لك من إبل ؟"کیا تیرے پاس اونٹ ہیں؟"اس آدمی نے کہا:جی ہاں!آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: " فَمَا أَلْوَانُهَا ؟ " "ان کے رنگ کیا ہیں؟اس نے جواب دیا: سرخ رنگ کے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر دریافت کیا:هل فيها من أورق ؟کیا ان میں کچھ نیلے اونٹ بھی ہیں ؟"اس نےکہا:جی ہاں !آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: "وہ ان میں کہاں سے آگئے؟"اس نے کہا:شاید انھوں نے(اوپر سے) کوئی رگ کھینچ لی ہو تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (ابنك هذا نزعه عرق) "[1] "تیرے اس بیٹے کو بھی (اوپر سے) کسی رگ نے کھینچ لیا ہے۔ تو اس سے یہ ثابت ہوا کہ وراثت کا اثر ہوتا ہے اور اس میں کوئی شبہ
Flag Counter