Maktaba Wahhabi

388 - 670
مرد پر حرام نہیں ہوئی ہے۔ اور شوہر پر واجب ہے کہ وہ اپنی بیوی سے اچھا رہن سہن رکھے اور اپنی زبان کو ہر اس قول سے محفوظ رکھے جس پر اللہ سبحانہ وتعالیٰ ناراض اور غصے ہوتے ہیں۔نیز بیوی پر واجب ہے کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ اچھی معاشرت رکھے اور اپنی زبان کو اللہ عزوجل کی ناراضگی والی باتوں سے بچائے اور ان باتوں سے بھی جن سے اس کا خاوند ناراض ہوتاہے سوائے حق کے ،اللہ سبحانہ وتعالیٰ فرماتے ہیں: "وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ" (النساء:19) "ان کے ساتھ اچھے طریقے سے رہو۔" نیز اللہ عزوجل فرما تے ہیں: "وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۚ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ" (البقرۃ:228) "اور معروف کے مطابق ان(عورتوں) کے لیے اسی طرح حق ہے جیسے ان کے او پر حق ہے ،اور مردوں کو ان پر ایک درجہ حاصل ہے۔"(ابن باز رحمۃ اللہ علیہ ) بیوی کا خاوند سے ظہار کرنے کا حکم: سوال:جب بیوی اپنے شوہر سے ظہار کرے تو کیا یہ ظہار شمار کیا جائےگا؟ جواب:اصحاب حنابلہ نے بیوی کو اس پر ظہار کاکفارہ واجب ہونے میں تو شوہر پر قیاس کیا ہے مگر ظہار کے واجب ہونے میں اس پر قیاس نہیں کیا۔یہ ایک ایسا قیاس ہے جو متناقص بھی ہے اور قرآن کے ظاہر کے خلاف بھی، بلاشبہ قرآن میں ذکر ہونے والے کفارے کا حکم اس ظہار پر لگتا ہے جو خاوند بیوی سے کرے۔امام احمد رحمۃ اللہ علیہ سے ایک دوسری صحیح روایت اسی موقف کی تائید میں مروی ہے۔(السعدی) جب بیوی خاوند کو کہے:تو مجھ پر باپ کی طرح حرام ہے یا بیوی خاوند پر لعنت کرے یا خاوند بیوی سے یا بیوی خاوند سے اللہ کی پناہ چاہے: سوال:جب بیوی اپنے خاوند کو کہے:اگر تو یہ کام کرے گا تو تو مجھ پرایسے ہی حرام ہوگا
Flag Counter