Maktaba Wahhabi

280 - 670
دنوں کی قضا کرنا لازم نہیں ہے جن ایام میں گولیاں استعمال کرنے کی وجہ سے حیض مؤخر ہو گیا اور تونے لوگوں کے ساتھ روزے رکھے۔(سعودی فتوی کمیٹی) روزے دار عورت کے لیے کھانا چکھنے کا حکم: سوال:رمضان کے دنوں میں روزے دار عورت کے لیے کھانا چکھنے کاکیا حکم ہے؟ جواب:اس کا حکم یہ ہے کہ ضرورت کے تحت ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن وہ چکھنے کے بعد کھانے کو فوراً تھوک دے گی۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) ٹیلی ویژن ،ریڈیواور ڈش انٹینا کے سامنے بیٹھ کر رمضان گزارنے والی خواتین کو شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ کی طرف سے نصیحت: سوال: آج کی مسلمان خاتون ٹیلی ویژن ،ریڈیو یا ڈش انٹینا کے سامنے جاگ کر اور بازاروں میں گھوم کر اور سوئی رہ کر رمضان گزارتی ہے، آپ اس ماڈرن مسلمہ کو کیا نصیحت فرمائیں گے؟ جواب:مسلمان پر خواہ مرد ہو یا عورت ،ماہ رمضان کا احترام کرنا مشروع ہے، اس کا اطاعت والے کاموں میں مصروف ہونا اور گناہوں اور نافرمانیوں سے بچنا ہمہ وقت ضروری ہے لیکن رمضان کے مہینے میں اس کے احترام کی وجہ سے اور زیادہ ضروری ہے ۔ ٹیلی ویژن ،ریڈیو یا ڈش انٹینا کے ذریعہ پیش کی جانے والی فلمیں اور ڈرامے دیکھتے ہوئے جاگتے رہنا یا لہو ولعب اور گانے سننے کے لیے شب بیداری یہ سب رمضان اور غیر رمضان میں حرام ہے اور نافرمانی ہے لیکن رمضان میں ان کا گناہ اور زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ جب اس حرام شب بیداری کے ساتھ واجبات کو ضائع کرنا اور دن کے وقت نمازوں کی ادائیگی سے سوئے رہنا وغیرہ چیزیں شامل ہو جائیں تو یہ مزید نافرمانیاں ہیں، اسی طرح نافرمانیاں نافرمانیوں کو کھینچتی ہیں اور ایک دوسرے کو دعوت دیتی ہیں ،اللہ ہمیں ان سے محفوظ فرمائے۔
Flag Counter