Maktaba Wahhabi

279 - 670
موجود ہی نہ ہو یا اس کا خاوند ہی نہ ہو تو ان تمام صورتوں میں اس کے لیے نفلی روزہ رکھنا مستحب ہے، خاص طور پر وہ مستحب دنوں کا روزہ رکھ سکتی ہے جو یہ ہیں: سومواراور جمعرات کا روزہ ،ہر مہینہ میں(ایام بیض چاند کی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ کے) تین روزے، ماہ شوال کے چھ روزے، ذوالحجہ کے نو روزے ،عرفہ کے دن کا روزہ اور عاشورے کا روزہ ایک دن پہلے یا ایک دن بعد کا روزہ ملا کر ۔(فضیلۃ الشیخ صالح الفوزان) روزے رکھنے کی خاطر بندش حیض کی گولیاں کھانے کا حکم: سوال:لوگوں کے ساتھ روزے رکھنے کی خاطر ماہواری کو روکنے والی گولیاں کھانے کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ جواب:میں تو اس سے خبردار کرتا ہوں، اس لیے کہ بندش حیض کی گولیاں استعمال کرنے میں بہت سا نقصان ہے ،اطباء کی معرفت میرے پاس اس کا ثبوت موجود ہے، لہٰذا میں سائلہ سے کہتا ہوں :یہ حیض و ماہواری ایک ایسی چیز ہے جو اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کی بیٹیوں پر لکھ دی ہے، لہٰذا تو اللہ کے لکھے ہوئے پر قناعت کرتے ہوئے اس وقت تک روزے رکھ جب تک کوئی مانع رکاوٹ نہ ہو اور جب کوئی رکاوٹ پیدا ہو جائے تو اللہ عزوجل کی تقدیر پر رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے روزہ ترک کردے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) بندش حیض کی گولیاں استعمال کر کے رمضان کے روزے رکھنے کا حکم: سوال:میں نے ماہ رمضان میں بندش حیض کی گولیاں استعمال کیں۔کیا میں ماہ رمضان کے ان دنوں میں روزے رکھ سکتی ہوں جن میں میں نے یہ گولیاں کھائی ہیں؟جبکہ میں لوگوں کے ساتھ روزے رکھ رہی ہوں اور نماز ادا کر رہی ہوں کیا ان روزوں سے مجھ پر کچھ لازم ہو گا یا نہیں؟ جواب:عورت کو ایسی ادویات استعمال کرنا جائز ہے جن سے ان کی ماہواری مؤخر ہو جاتی ہے، اس طرح وہ حج و عمرہ کر سکتی ہے اور رمضان کے روزے رکھ سکتی ہے۔ تجھ پر ان
Flag Counter