Maktaba Wahhabi

276 - 670
دیتے ہیں جن میں ان کی مصلحت ہوتی ہے اور ان کو انھی کاموں سے منع کرتے ہیں جن میں ان کا نقصان ہو تا ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی تمام تشریعات حکمت پر مبنی ہیں ،جس کو صرف وہی جانتا ہے اور ان میں سے جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں پر ان کی حکمتیں ظاہر کرتا ہے تاکہ اس سے مومن کا ایمان زیادہ ہو۔ اور کچھ حکمتوں کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے لیے خاص کر لیتا ہے تاکہ مومن اللہ کے حکم کو تسلیم کر کے اسی طرح اپنے ایمان میں اضافہ کرے۔ ثانیاً:یہ بات معلوم ہے کہ نمازوں کی تعداد زیادہ ہے، دن رات میں پانچ مرتبہ ادا کی جاتی ہیں تو ایک یا دودن میں ان نمازوں کی قضا حائضہ پر مشقت کا باعث بنے گی ۔ اللہ عظیم نے سچ ہی تو فرمایاہے: "يُرِيدُ اللّٰـهُ أَن يُخَفِّفَ عَنكُمْ ۚ وَخُلِقَ الْإِنسَانُ ضَعِيفًا" (النساء:28) "اللہ چاہتا ہے کہ تم سے(بوجھ) ہلکا کرے۔ اور انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے۔"(سعودی فتویٰ کمیٹی) اس عورت کا حکم جس نے نفسیاتی مرض کی وجہ سے چار سال کے روزے ترک کیے: سوال:ایک عورت نفسیاتی مرض یعنی حرارت اور اعصابی بے چینی میں مبتلا ہے، اس نے اس کے بعد تقریباً چار سال کے روزے ترک کیے کیا ایسی حالت میں وہ روزوں کی قضا کرے گی یا نہیں ؟اور اس کا حکم کیا ہو گا؟ جواب:جب اس نے استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے روزے ترک کیے تو اس پر واجب ہے کہ جب اس کو قدرت حاصل ہو تو وہ ان چار سالوں کے رمضان کے روزوں کی قضا کرے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ ۗ يُرِيدُ اللّٰـهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللّٰـهَ عَلَىٰ مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ "(البقرۃ:185)
Flag Counter