Maktaba Wahhabi

246 - 670
زکوۃ فطر اس پر واجب ہے یا اہل خانہ پر؟تو اس مسئلہ میں اصل یہ ہے کہ زکوۃ فطر اس خادمہ پرواجب ہے ،تا ہم اگر اہل خانہ اس کی طرف سے ادا کر دیں تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے ۔ (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) سونے کی زکوۃ سونے سے یا ریالوں سے؟ سوال:ایک سائلہ کہتی ہے: میرے خاوند نے میری ملکیت میں موجود تمام زیورات کا وزن کیا تو وہ تقریباً انچاس سعودی جنیہ تھا تو اس میں زکوۃ کتنی ہو گی؟ اور نیز زکوۃ سونے سے ادا کی جائے گی یاریالوں کی شکل میں بھی ادا کی جاسکتی ہے؟ جواب:سونا ،چاندی اور دیگر سامان تجارت پر زکوۃ کی شرح چالیس فیصد ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ہم اصل رقم کو چالیس پر تقسیم کریں تو تقسیم سے جو جواب آئے گا وہی رقم زکوۃ ادا کرنا ہو گی۔ یہ سونا جس کا سائلہ نے ذکر کیا ہے ،ہم کہتے ہیں کہ ہم اس کی قیمت دیکھیں گے،جتنی بھی قیمت ہو گی ہم اس کو چالیس پر تقسیم کریں گے اور حاصل تقسیم ہی زکوۃ ہو گی۔ رہا اس کا سوال کہ کیا سونے سے زکوۃ ادا کی جائے یا اس کی قیمت سے تو ہم یہ سمجھتے ہیں کہ قیمت سے زکوۃ نکالنے میں کوئی حرج نہیں اور سونے سے ہی زکوۃ دینا واجب نہیں ہے کیونکہ زکوۃ دینے والوں کی مصلحت قیمت سے زکوۃ نکالنے میں ہی ہے، مثلاًاگر کسی فقیر کو آپ سونے کا ایک کنگن دے دیں یا اس کو اس کنگن کی قیمت ادا کریں تو اس کی قیمت اس کو زیادہ پسند اور نفع مند ہو گی ۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) زیب وزینت کے لیے رکھے ہوئے سونے پر زکوۃ کا حکم: سوال:ایک سائل کہتا ہے :کیا عورت کا وہ سونا جو اس نے زیب و زینت کے لیے رکھا ہے اس پر زکوۃ ہے کہ نہیں؟ جواب:جی ہاں، عورت کے سونے پر زکوۃ ہے جب وہ نصاب کو پہنچ جائے اور نصاب بیس مثقال یا پچاسی گرام ہے، جب سونا اس نصاب کو پہنچ جائے گا تو اس پر زکوۃ واجب ہے، خواہ وہ اس کو ہمہ وقت پہنے یا کبھی کبھار پہنے ۔جب وہ نصاب کو پہنچ جائے گا تو
Flag Counter