بعض علماء کرام کہتے ہیں کہ دائیں ہاتھ سے مسواک کی جائے اور بعض دوسرے فرماتے ہیں :بائیں ہاتھ سے کی جائے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ دائیں ہاتھ سے کی جائے وہ ہر چیز میں دائیں ہاتھ سے ابتدا کرنے والی حدیث سے دلیل پکڑتے ہیں۔(علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ )
نماز حاجت اور نماز حفظ قرآن کا حکم:
سوال:میں نے نماز حاجت اور نماز حفظ قرآن کے متعلق سناہے تو کیا یہ دونوں مشروع ہیں کہ نہیں؟
جواب:یہ دونوں نمازیں صحیح نہیں ہیں نہ نماز حاجت اور نہ ہی نماز حفظ قرآن ،کیونکہ اس طرح کی عبادات کا ایسی شرعی دلیل کے بغیر جواز ممکن نہیں ہے جو دلیل بن سکتی ہو۔اور ان دو نمازوں کے لیے کوئی شرعی دلیل موجود نہیں ہے جو حجت بن سکتی ہو۔ سواس بنا پر دونوں نمازیں غیر مشروع ہیں۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
سنن ادا کرنے والی عورت کی اقتدا میں کسی عورت کا فرض نماز ادا کرنا :
سوال:ایک عورت مسجد میں داخل ہوئی اور ایک دوسری عورت ،جو کہ نماز پڑھ رہی تھی ،کے پہلو میں کھڑی ہوگئی اور اس کے پیچھے فرض نماز ادا کی یہ جانتے ہوئے کہ وہ عورت سنت نماز ادا کررہی ہے تو کیا فرض نماز پڑھنے والی عورت کی نماز صحیح ہو گی؟
جواب:معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی حدیث اور بخاری مسلم میں جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے، کہتے ہیں:
" كان مُعَاذ بن جَبَلٍ رضي الله عنه يُصَلِّي مع النبي صلى الله عليه وسلم صلاة العشاء الاخرة ثُمَّ يَأْتِي قَوْمَهُ فَيُصَلِّي بِهِمْ تلك الصَّلَاة " [1]
"معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشاء کی نماز ادا کرتے ،پھر وہ اپنی قوم کے پاس آکر ان کو وہ نماز پڑھاتے ۔"
پس وہ نماز معاذ رضی اللہ عنہ کے لیے نفل اور ان کی قوم کے لوگوں کے لیے عشاء کی فرض
|