Maktaba Wahhabi

208 - 670
ترک کرنے پر؟ جواب:اگر تم نماز کا کوئی واجب عمل بھول جاتی ہوتو سجدہ سہو کرنا واجب ہوگا اوراگر تم کوئی مستحب عمل بھول جاتی ہو تو سجدہ سہو مستحب ہوگا۔اس موقف کی تائید پر امام ابن قدامہ رحمۃ اللہ علیہ کا وثوق دلالت کرتا ہے۔ابن قدامہ رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کو دلیل بنایا ہے جس کو ابو داود رحمۃ اللہ علیہ نے صحیح سند کے ساتھ عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ہے کہ بلاشبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لِكُلِّ سَهْوٍ سَجْدَتَانِ بَعْدَ التسليم)) [1] "ہر سہو کے لیے سلام کے بعد دو سجدے ہیں۔" لیکن تم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان بَعْدَ التسليم پر ہی نہ اکتفا کرلینا کیونکہ سہو کے سجدوں کی مختلف جگہوں کےمتعلق مختلف احادیث ہیں۔اور اس مسئلہ میں راجح بات یہ ہے کہ ہر حدیث کو اس کی جگہ پر عمل دیا جائے گا،یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب دو رکعتیں بھول گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کے بعد دو سجدے کیے۔اور اگر نماز میں ایسی جگہ سہو ہوا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس جگہ سہو نہیں ہواتوتم کو دو باتوں میں اختیار ہے کہ تم سلام سے پہلے سجدے کر لو یا بعد میں کرلو۔(فضیلۃالشیخ محمد بن عبدالمقصود) مسلمان عورت کا ہار اور انگوٹھی پہن کر تصویر یا آئینے کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز ادا کرنا: سوال:کیا مسلمان عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ گلے میں ہار اورہاتھ میں انگوٹھی پہن کر نماز ادا کرے یا وہ اس حال میں نماز پڑھے کہ اس کے سامنے تصویر یا آئینہ ہو؟ہمیں فائدے پہنچائیے اللہ آپ کو فائدہ پہنچائے۔ جواب:مسلمان پر واجب ہے کہ وہ ہر اس چیز سے دوررہے جو اس کو نماز میں مشغول کرے اور اس کو تشویش میں ڈالے، لہٰذا اس کو یہ لائق نہیں کہ وہ آئینہ کی طرف اور کھلے دروازے یا کسی اور ایسی چیز کی طرف منہ کر کے نماز ادا کرے جو اس کو نماز سے مشغول کرے یا اس کو تشویش میں مبتلا کرے ۔ ایسے آدمی کو یہ بھی لائق نہیں ہے کہ
Flag Counter