حرام میں نمازی کے آگے سے گزرنے سےبچنا ممکن نہیں،اس لیے اس کو مستثنیٰ کیا گیاہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
"فَاتَّقُوا اللّٰـهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ" (التغابن:16)
"سو اللہ سے ڈروجتنی تم طاقت رکھو۔"
نیز اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے فرمایا:
"وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ" (الحج:78)
"اور اس(اللہ) نے دین میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی۔"(سعودی فتویٰ کمیٹی)
عورت کادوران نماز کسی کو خبردار کرنے کاطریقہ:
سوال:جب عورت نماز پڑھتے ہوئے کسی کو خبردار کرنا چاہے تو کیا طریقہ کار اختیار کرے؟
جواب:عورت کو جب نماز میں کوئی معاملہ درپیش ہوتو اس کے لیے مشروع یہ ہے کہ وہ الٹے ہاتھ پر ہاتھ مارے،تکبیر نہ کہے۔نماز کی کسی بھی حالت میں عورت کے لیے تصفیق تو جائزہے لیکن تسبیح اور تکبیر جائز نہیں ہے، خاص طور پر جب اس جگہ مرد بھی موجود ہوں۔
عورت کے لیے سر ڈھانپے بغیر سجدہ تلاوت کرنا:
سوال:قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے جب سجدے والی آیت آجائے تو کیا عورت بغیر دوپٹے یاچادر اوڑھے سجدہ تلاوت کرے یا پھر وہ اس کے علاوہ کیاکرے؟
جواب:عورت کے لیے اولیٰ اور بہتر یہی ہے کہ جب وہ آیت سجدہ تلاوت کرے تو اپنا سر ڈھانپ کر سجدہ تلاوت کرے اور اگر وہ بغیر اوڑھنی کے بھی سجدہ کرے تو ہم امید کرتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے،اس لیے کہ سجدہ تلاوت کا حکم نماز کا حکم نہیں ہے،وہ تو صرف بقیہ اذکار اور بھلائی کے کاموں کی طرح اللہ کے سامنے عاجزی کا اظہار اور اس کا قرب حاصل کرنے کاذریعہ ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
واجب اور مندوب کے ترک پر سجدہ سہو:
سوال:کیا واجبات اور مندوبات دونوں کے ترک پر سجدہ سہو کرنا ہوگا یا صرف واجب کے
|