Maktaba Wahhabi

184 - 670
درمیانے تشہد میں درود ابراہیمی پڑھنے کا حکم: سوال:کیا درمیانہ تشہد درود ابراہیمی کے بغیر ہو گا یا وہ آخری تشہد کی طرح درودابراہیمی کے ساتھ ہو گا؟ امید ہے کہ آپ اس مسئلہ پر مختلف دلائل ذکر فرمائیں گے۔ جواب::جمہور تو اس طرف گئے ہیں کہ نماز کے درمیانی جلسہ (درمیانہ تشہد ) میں صرف تشہد پڑھنا ہی کفایت کر جائے گا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود صرف آخری تشہد میں پڑھا جائے گا ،ایک حدیث کعب بن عجرہ کے واسطے سے بخاری ومسلم میں موجود ہے، کہتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !ہمیں یہ تو معلوم ہو گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام کیسے بھیجنا ہے؟ سو یہ بتائیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کیسے پڑھا جائے؟تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "قولوا:اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ" [1] "کہو:اے اللہ !محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور ان کی آل پر درود بھیج جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام پر درود بھیجا، یقیناً تو تعریف کیا ہوا بزرگ ہے۔ اے اللہ !محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر برکت نازل کر جس طرح تونے ابراہیم علیہ السلام پر اور آل ابراہیم پر برکت نازل کی، بلاشبہ تو تعریف کیا ہوا بزرگ ہے۔" اسی طرح ابو مسعودبدری رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے جس کو امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے روایت کیا ہے، کہتے ہیں کہ ہم سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، بشیر بن سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کی:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !اللہ تعالیٰ نے ہم کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کا حکم دیا ،سو بتائیے کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کیسے درود پڑھیں ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاموشی اختیار کی حتی کہ ہم نے یہ پسند کیا
Flag Counter