رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ کا یہ ایک انتہا ئی مختصر سا خاکہ تھا جو ہم نے آپ کے سامنے پیش کیا ہے، ورنہ بقول شاعر ؎ورق تمام ہوا اور مدح باقی ہےسفینہ چاہیے اس بحرِ بیکراں کے لیےسورت آل عمران (آیت: ۵۳) میں ارشادِ الٰہی ہے:{ رَبَّنَآ اٰمَنَّا بِمَآ اَنْزَلْتَ وَ اتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاکْتُبْنَا مَعَ الشّٰھِدِیْنَ}’’اے ہمارے پالنے والے معبود! ہم تیری اتاری ہوئی وحی پر ایمان لائے اور ہم نے تیرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی، پس تو ہمیں گواہوں میں لکھ لے۔‘‘نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انبیا علیہم السلام کی معیت کی بہت خواہش رکھتے تھے۔ لہٰذا ہر مسلمان کو یہ دُعا کرتے رہنا چاہیے کہ موت کے بعد اللہ تعالیٰ ہمیں جنتِ نعیم میں انبیاے کرام علیہم السلام کا پڑوس نصیب فرمائے۔ اے اللہ! اپنے رحم و کرم سے ہمیں بھی ان لوگوں میں شامل فرما۔ اے اللہ! ہم بہت گناہگار ہیں۔ ہمارے گناہوں کو معاف فرما دے۔ آمینمراجعِ درس1. تفسیر ابن کثیر۔2. تفسیر احسن البیان۔ حافظ صلاح الدین یوسف 3. سیرت امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ۔ تالیف: شیخ ابو عدنان مولانا محمد منیر قمر حفظہ اللہ 4. پیغمبرِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ۔ تالیف: ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف قحطانی ترجمہ: شیخ الحدیث حافظ محمد امین صاحب5. مختصر السیرۃ النبویۃ۔ تالیف: عبد الخالق خلیق 6. رہبر و راہنما۔ تالیف: مولانا محمد عبدالجبار 7. فضائلِ رحمت للعالمین۔ تالیف: محمد اقبال کیلانی8. مکار دشمن؛ سلسلۂ معجزاتِ نبویہ۔ تالیف: نعیم احمد بلوچ