سورت انعام (آیت: ۵۹) میں ارشاد فرمایا:{ وَ عِنْدَہٗ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لَا یَعْلَمُھَآ اِلَّا ھُوَ}’’اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں، غیب اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔‘‘سورت انعام (آیت: ۱۲۴) میں مزید ارشاد فرمایا:{ اَللّٰہُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَہٗ }’’اللہ بہتر جانتا ہے کہ اسے اپنی رسالت کہاں بھیجنا ہے۔‘‘سورت قلم (آیت: ۷) میں فرمایا: { اِِنَّ رَبَّکَ ھُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِہٖ وَھُوَ اَعْلَمُ بِالْمُھْتَدِیْنَ}’’اللہ خوب جانتا ہے کہ کون اس کے راستے سے گمراہ ہو گیا ہے اور وہی ہدایت یاب لوگوں کو بھی جانتا ہے۔‘‘سورت انعام (آیت: ۵۳) میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:{ اَلَیْسَ اللّٰہُ بِاَعْلَمَ بِالشّٰکِرِیْنَ} ’’کیا اللہ تعالیٰ شکر گزاروں کو نہیں جانتا؟‘‘سورت عنکبوت (آیت: ۱۰) میں اللہ رب العالمین کا فرمان ہے:{ اَوَ لَیْسَ اللّٰہُ بِاَعْلَمَ بِمَا فِیْ صُدُوْرِ الْعٰلَمِیْنَ}’’کیا اللہ تعالیٰ دنیا والوں کے سینوں کی باتوں کو نہیں جانتا؟‘‘سورت بقرہ (آیت: ۳۰) میں فرمایا:{ قَالَ اِنِّیْٓ اَعْلَمُ مَالَا تَعْلَمُوْنَ}’’(اللہ تعالیٰ نے) فرمایا میں (اس میں جو مصلحت ہے) جانتا ہوں تم نہیں جانتے۔‘‘نیز سورۃ البقرہ (آیت: ۲۱۶) میں فرمایا:{ وَ عَسٰٓی اَنْ تَکْرَھُوْا شَیْئًا وَّ ھُوَ خَیْرٌ لَّکُمْ وَ عَسٰٓی اَنْ تُحِبُّوْا شَیْئًا وَّ ھُوَ شَرٌّ لَّکُمْ وَ اللّٰہُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ}’’اور ایسا ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تم کو بری لگے لیکن وہ تمھارے حق میں بہتر ہو اور ایک