Maktaba Wahhabi

نماز میں کی جانے والی غلطیاں اور کوتاہیاں

مؤلف: ابو صالحہ غلام رسول

ناشر: مکتبہ کتاب و سنت ، توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2004

۵۵ ......لہسن، پیاز کھا کر اور سگریٹ پینے کے بعد مسجد میں آنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس شخص نے پیاز یا لہسن کھایا وہ ہم سے الگ رہے۔‘‘ یا فرمایا: ’’وہ ہماری مسجد سے دور رہے‘‘۔ (بخاری، فتح الباری) اور دوسری روایت میں ہے :’’ جس شخص نے بد بو دارسبزی کھائی وہ ہماری مسجد کے قریب نہ جائے اس لیئے کہ فرشتے بھی اس چیز سے تکلیف محسوس کرتے ہیں جس سے انسان تکلیف محسوس کرتے ہیں‘‘۔ (مسلم) مندرجہ بالا حدیث کی روشنی میں آجکل جو لوگ سگریٹ پینے کے بعد نماز کے لیئے مسجد میں جاتے ہیں ان کے منہ سے نکلنے والی سگریٹ کی ناگوار بد بو سے فرشتوں اور انسانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔سگریٹ پینے والا اپنی طرف سے تو نماز ادا کرنے کے لیئے آتا ہے مگر دوسری طرف وہ درجِ بالا احادیث کی روشنی میں دوسرے مسلمان بھائیوں اورفرشتوں کو تکلیف پہنچاتا ہے اور گناہ گار بھی ہوتا ہے، اسی لئے اس مذموم حرکت سے بچنا چاہیئے۔ ۵۶ ......امام سے پہلے نماز کے ارکان ادا کرنا : امام سے پہلے نماز کا کوئی رکن ادا کرنے کیلیےحرکت کرنا بہت بڑی غلطی ہے جس کا ارتکاب آجکل عام ہوتا جا رہاہے۔ اکثر لوگ امام سے پہلے ہی سجدہ یا رکوع میں چلے جاتے ہیں اور امام کے سر اٹھانے سے پہلے ہی سر اٹھا لیتے ہیں۔اسی طرح بعض لوگ امام کے تکبیر کہنے سے پہلے ہی اپنے ہاتھ کھڑے کر لیتے ہیں اور امام کے ہاتھ باندھنے سے پہلے ہی ہاتھ باندھ لیتے ہیں۔ یہ تمام حرکات نہایت قبیح ہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے امام سے پہلے حرکت کرنے پر شدید وعید فرمائی ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
x
صفحہعنوان
5تقدیم
8افتتاحیہ
10خشوع کا مفہوم
10خشوع و خضوع سے نماز پڑھنے کی فضیلت :
12آمدم بر سرِ مطلب:
12۱ ......خود نماز پڑھنا مگر اہلِ خانہ کو تاکید نہ کرنا:
13۲ ......نیت کا زبان سے ادا کرنا:
15۳ ...... عورت اور مرد کی نماز میں فرق کرنا:
15۴ ......مسنون غسل نہ کرنا:
16وضو کی غلطیاں ۵ ......وضو شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ نہ پڑھنا:
16۶ ......اعضاء وضو کا خشک چھوڑ دینا:
17۷ ......خلاف سنت وضو کرنا:
18۸ ......پانی کتنا استعمال کریں؟
19۹ ......ہاتھوں اور پاؤں کی ا نگلیوں کا خلال نہ کرنا:
19۱۰ ......مسواک کا ا ستعمال :
19۱۱ ......وضو کے بعد مسنون اذ کار کا اہتمام نہ کرنا:
20۱۲ ......بغیر سُترہ اور اوٹ کے نماز پڑھنا:
21۱۳ ......لباس کی زیب و زینت اختیار نہ کرنا:
22۱۴ ......نماز کو غور و تدبّرسے نہ پڑھنا :
23نماز کو غور و فکر سے پڑھنے کی ضرورت آخر کیوں ؟
24۱۵ ......مسنون نماز کا طریقہ معلوم ہونے کے بعد بھی اس پر عمل نہ کرنا:
24۱۶ ......سینے پر ہاتھ نہ باندھنا:
25۱۷ ......امام کے پیچھے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کی تلاوت نہ کرنا:
26۱۷ ......رفع الیدین نہ کرنا:
28۱۹ ......آمین بلند آواز سے نہ کہنا:
28۲۰ ......نماز کے آخری تشہّد میں تورّک نہ کرنا:
29۲۱ ...... اگلی صف میں جانے کیلیئے لوگوں کی گردنیں پھلانگنا:
29۲۲ ......جمعہ کے دن دیر سے مسجد میں آنا:
30۲۳ ......باجماعت نماز ادا نہ کرنا :
31۲۴ ...... باجماعت نماز سے ملنے کے لیئے بھاگنا :
31۲۵ تا ۲۹ ......صف بندی کے متعلق پانچ غلطیاں: 1 صف کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تاکید ی فرامین :
332 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا طرِز عمل :
333 صف بندی کے متعلق ہمارا طرز عمل کیا ہے؟
34۳۰ ......سنّتِ مؤکّدہ کو ہمیشہ مسجد میں ادا کرنا:
35سنّتِ مؤکّدہ گھر میں کیوں ادا کریں؟
36۳۱ ......نماز میں سکون و اطمینا ن کا نہ ہونا:
37۳۲ ...... دورانِ نماز اعضاء کا قبلہ رخ نہ ہونا:
38۳۳ ......رکوع میں کمر سیدھی نہ رکھنا :
38رکوع کیسے کیا جائے ؟
39۳۴ ......باجماعت نماز کے ہوتے ہوئے سنت اور نوافل ادا کرنا:
40۳۵ ......رکوع میں ملنے والے کا اس رکعت کو شمار کرنا:
40۳۶ ...... رکوع کے بعد قومہ میں مسنون دعاؤںکا اہتمام نہ کرنا:
41۳۷ ......قومہ اور جلسہ ٔ استراحت نہ کرنا:
42۳۸ ...... سجدہ میں ہاتھوں کی انگلیوں کا زیادہ کھول کر رکھنا:
43۳۹ ...... سجدہ میں کہنیوں کو زمین سے ملانا :
43۴۰ ...... سجدہ میں پاؤں کی ایڑیاں نہ ملانا:
43۴۱ ......سجدہ میں ناک اور پاؤں کی انگلیاں زمین پر نہ ٹکانا:
44۴۲ ......دو سجدوں کے درمیان دُعاء نہ کرنا:
44۴۳ ......نقش و نگار والے کپڑوں میں نماز پڑھنا:
45۴۴ ......کھانے کی موجودگی میں نماز پڑھنا:
45۴۵ ......پیشاب یا پاخانہ کی حاجت کے باوجود نماز پڑھنا:
46۴۶ ......نیند کے غلبے میں نماز پڑھنا:
46۴۷ ......دورانِ نماز مختلف حرکات کرنا:
47۴۸ ......اونچی آواز سے پڑھ کر دوسروں کو پریشان کرنا:
47۴۹ ......دورانِ نماز آسمان کی طرف نگاہ اٹھانا:
48۵۰ ......دورانِ نماز جمائی لینا:
48۵۱ ......جانوروں کی مشابہت اختیار کرنا:
49۵۲ ...... انگلیوں کو ایک دوسرے میں داخل کرنا:
49۵۳ ......بالوں یا کپڑوں کو سمیٹنا:
49۵۴ ......نماز میں ٹخنے ڈھانپنا:
50۵۵ ......لہسن، پیاز کھا کر اور سگریٹ پینے کے بعد مسجد میں آنا:
50۵۶ ......امام سے پہلے نماز کے ارکان ادا کرنا :
51نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا طرز عمل:
52۵۷ ......نمازی کے آگے سے گزرنا:
52۵۸ ......آخری تشہّد میں مسنون دعا ئیں نہ کرنا:
53۵۹ ...... نماز کے بعد مسنون اذکار نہ کرنا:
Flag Counter