Maktaba Wahhabi

نماز میں کی جانے والی غلطیاں اور کوتاہیاں

مؤلف: ابو صالحہ غلام رسول

ناشر: مکتبہ کتاب و سنت ، توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2004

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے دو یا تین مرتبہ ہاتھ دھوئے۔ پھر (دایاں) ہاتھ برتن میں ڈالا اور اس کے ساتھ اپنی شرمگاہ پر پانی ڈالا اور شرمگاہ کو بائیں ہاتھ سے دھویا۔ پھر بائیں ہاتھ کو زمین پر زور سے رگڑا ، پھر نماز والا وضو کیا۔ پھر اپنے سر پر تین چلو بھر کر ڈالے (اور پانی کو بالوں کو جڑوں تک پہنچایا) پھر سارے بدن کو دھویا پھر اس جگہ سے (قدرے) ہٹ کر پائوں دھوئے۔ (بخاری:۷۲۲، مسلم:۳۱۷) وضو کی غلطیاں ۵ ......وضو شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ نہ پڑھنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے فرمایا: ’’ بسم اللہ ۔۔کہتے ہوئے وضو کرو‘‘۔ (نسائی:۷۸، ابن خزیمہ:۱۴۴) ۶ ......اعضاء وضو کا خشک چھوڑ دینا: بعض اوقات جلدی میں نمازی وضو صحیح طریقے سے نہیں کرتے اور ان کے وضو کے اعضاء خشک رہ جاتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جس نے وضو میں اپنے ایڑی نہیں دھوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ’’ (وضو میں) اپنی ایڑیاں (خشک چھوڑنے والوں) کیلیے جہنم کی آگ کی شکل میں ہلاکت و بربادی ہے‘‘۔ (مسلم:۵۷۳،۲۴۲) حضرت عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو پائوں پر ناخن برابر جگہ خشک چھوڑ دینے پر فرمایا : ’’جائو اور اچھی طرح وضو کر کے آئو۔ (کیونکہ خشک جگہ چھوڑنے کی وجہ سے وضو مکمل نہیں ہوا)‘‘۔ (مسلم:۵۷۶، ۲۴۳) بعض لوگ موسم کی شدّت یعنی سردی و گرمی کی وجہ سے دوبارہ وضو کرنے میں تنگی
x
صفحہعنوان
5تقدیم
8افتتاحیہ
10خشوع کا مفہوم
10خشوع و خضوع سے نماز پڑھنے کی فضیلت :
12آمدم بر سرِ مطلب:
12۱ ......خود نماز پڑھنا مگر اہلِ خانہ کو تاکید نہ کرنا:
13۲ ......نیت کا زبان سے ادا کرنا:
15۳ ...... عورت اور مرد کی نماز میں فرق کرنا:
15۴ ......مسنون غسل نہ کرنا:
16وضو کی غلطیاں ۵ ......وضو شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ نہ پڑھنا:
16۶ ......اعضاء وضو کا خشک چھوڑ دینا:
17۷ ......خلاف سنت وضو کرنا:
18۸ ......پانی کتنا استعمال کریں؟
19۹ ......ہاتھوں اور پاؤں کی ا نگلیوں کا خلال نہ کرنا:
19۱۰ ......مسواک کا ا ستعمال :
19۱۱ ......وضو کے بعد مسنون اذ کار کا اہتمام نہ کرنا:
20۱۲ ......بغیر سُترہ اور اوٹ کے نماز پڑھنا:
21۱۳ ......لباس کی زیب و زینت اختیار نہ کرنا:
22۱۴ ......نماز کو غور و تدبّرسے نہ پڑھنا :
23نماز کو غور و فکر سے پڑھنے کی ضرورت آخر کیوں ؟
24۱۵ ......مسنون نماز کا طریقہ معلوم ہونے کے بعد بھی اس پر عمل نہ کرنا:
24۱۶ ......سینے پر ہاتھ نہ باندھنا:
25۱۷ ......امام کے پیچھے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کی تلاوت نہ کرنا:
26۱۷ ......رفع الیدین نہ کرنا:
28۱۹ ......آمین بلند آواز سے نہ کہنا:
28۲۰ ......نماز کے آخری تشہّد میں تورّک نہ کرنا:
29۲۱ ...... اگلی صف میں جانے کیلیئے لوگوں کی گردنیں پھلانگنا:
29۲۲ ......جمعہ کے دن دیر سے مسجد میں آنا:
30۲۳ ......باجماعت نماز ادا نہ کرنا :
31۲۴ ...... باجماعت نماز سے ملنے کے لیئے بھاگنا :
31۲۵ تا ۲۹ ......صف بندی کے متعلق پانچ غلطیاں: 1 صف کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تاکید ی فرامین :
332 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا طرِز عمل :
333 صف بندی کے متعلق ہمارا طرز عمل کیا ہے؟
34۳۰ ......سنّتِ مؤکّدہ کو ہمیشہ مسجد میں ادا کرنا:
35سنّتِ مؤکّدہ گھر میں کیوں ادا کریں؟
36۳۱ ......نماز میں سکون و اطمینا ن کا نہ ہونا:
37۳۲ ...... دورانِ نماز اعضاء کا قبلہ رخ نہ ہونا:
38۳۳ ......رکوع میں کمر سیدھی نہ رکھنا :
38رکوع کیسے کیا جائے ؟
39۳۴ ......باجماعت نماز کے ہوتے ہوئے سنت اور نوافل ادا کرنا:
40۳۵ ......رکوع میں ملنے والے کا اس رکعت کو شمار کرنا:
40۳۶ ...... رکوع کے بعد قومہ میں مسنون دعاؤںکا اہتمام نہ کرنا:
41۳۷ ......قومہ اور جلسہ ٔ استراحت نہ کرنا:
42۳۸ ...... سجدہ میں ہاتھوں کی انگلیوں کا زیادہ کھول کر رکھنا:
43۳۹ ...... سجدہ میں کہنیوں کو زمین سے ملانا :
43۴۰ ...... سجدہ میں پاؤں کی ایڑیاں نہ ملانا:
43۴۱ ......سجدہ میں ناک اور پاؤں کی انگلیاں زمین پر نہ ٹکانا:
44۴۲ ......دو سجدوں کے درمیان دُعاء نہ کرنا:
44۴۳ ......نقش و نگار والے کپڑوں میں نماز پڑھنا:
45۴۴ ......کھانے کی موجودگی میں نماز پڑھنا:
45۴۵ ......پیشاب یا پاخانہ کی حاجت کے باوجود نماز پڑھنا:
46۴۶ ......نیند کے غلبے میں نماز پڑھنا:
46۴۷ ......دورانِ نماز مختلف حرکات کرنا:
47۴۸ ......اونچی آواز سے پڑھ کر دوسروں کو پریشان کرنا:
47۴۹ ......دورانِ نماز آسمان کی طرف نگاہ اٹھانا:
48۵۰ ......دورانِ نماز جمائی لینا:
48۵۱ ......جانوروں کی مشابہت اختیار کرنا:
49۵۲ ...... انگلیوں کو ایک دوسرے میں داخل کرنا:
49۵۳ ......بالوں یا کپڑوں کو سمیٹنا:
49۵۴ ......نماز میں ٹخنے ڈھانپنا:
50۵۵ ......لہسن، پیاز کھا کر اور سگریٹ پینے کے بعد مسجد میں آنا:
50۵۶ ......امام سے پہلے نماز کے ارکان ادا کرنا :
51نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا طرز عمل:
52۵۷ ......نمازی کے آگے سے گزرنا:
52۵۸ ......آخری تشہّد میں مسنون دعا ئیں نہ کرنا:
53۵۹ ...... نماز کے بعد مسنون اذکار نہ کرنا:
Flag Counter