تو وہ جواب دیتا ہے:’’میں نے اللہ تعالیٰ کی کتاب پڑھی، تو اس کے ساتھ ایمان لایا اور اس کی تصدیق کی۔‘‘
آسمان سے منادی کرنے والا آواز دیتا ہے:
’’یہ کہ میرے بندے نے سچ کہا ہے۔ اس کے لیے جنت کا بستر بچھاؤ اور اسے جنت کا لباس پہناؤ اور اس کے لیے جنت کی جانب دروازہ کھول دو۔‘‘
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا:
’’فَیَاْتِیہِ مِنْ رَوْحِہَا وَطِیْبِہا، وَیُفْسَحُ لَہُ فِيْ قَبْرِہِ مَدَّ بَصَرِہِ۔‘‘
’’اس کی طرف جنت کی ہوا کا جھونکا اور خوشبو آتی ہے اور اس کی قبر میں تاحد نگاہ وسعت کی جاتی ہے۔‘‘
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ویَأْتِیہِ رَجُلٌ حَسَنُ الوَجْہِ، حَسَنُ الثِّیابِ، طَیِّبُ الرِّیحِ، فَیَقُوْلُ:’’أَبْشِرْ بِالَّذِيْ یَسُرُّکَ، ہٰذَا یَوْمُکَ الَّذِي کُنْتَ تُوعَدُ۔‘‘
فَیقُولُ لَہُ:’’مَنْ أنْتَ؟ فَوَجْہُکَ الوَجْہُ یَجِيْئُ بالخَیْرِ۔‘‘
فَیَقُوْلُ:’’أَنَا عَمَلُکَ الصَّالِحُ‘‘
فَیَقُوْلُ:’’ رَبِّ أقِمْ السّاعَۃَ حتی أرْجِعَ إلی أہْلِي وَمالي۔‘‘
’’اور ایک خوبرو چہرے، خوبصورت لباس اور پاکیزہ خوشبو والا شخص اس کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے:
’’اس چیز کی بشارت سنو، جو تمہیں خوش کرے۔ یہ تمہارا وہی دن ہے، جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔‘‘
وہ اسے کہتا ہے:’’تم کون ہو؟ تمہارا چہرہ تو خیر لانے والا چہرہ ہے۔‘‘
|