Maktaba Wahhabi

160 - 177
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فتعادُ رُوحُہُ في جَسَدِہِ، فیأتِیہِ مَلَکَانِ، فَیُجْلِسَانِہِ، فَیَقُولَانِ لَہُ:’’مَنْ رَبُّکَ؟‘‘ فَیَقُولُ:’’رَبِّيَ اللّٰہُ‘‘، فَیَقُوْلَانِِ لَہُ:’’ مَا دِیْنُکَ؟‘‘ فَیَقُوْلُ:’’ دِیْنيَ الْإِسْلَامُ‘‘ فَیَقُوْلَانِِ لَہُ:’’ مَا ہٰذَا الرَّجُلُ الَّذِيْ بُعِثَ فِیکُمْ؟‘‘ فَیَقُوْلُ:’’ہُوَ رَسُولُ اللّٰہ صلي اللّٰهُ عليه وسلم ‘‘ فَیَقُوْلَانِِِ لَہُ:’’ وَمَا عِلْمُکَ؟ فَیَقُوْلُ:’’ قَرَأْتُ کِتابَ اللّٰہِ، فآمَنْتُ بِہِ، وَصَدَّقْتُ‘‘ فَیُنَادِيْ مُنادٍ فيْ السَّمَائِ:’’أنْ صَدَقَ عَبْدِي، فَأفْرِشُوہُ مِنَ الْجَنَّۃِ، وَألْبِسُوہُ مِنَ الْجَنَّۃِ، وَافْتَحُوا لَہُ بَابًا إلی الجَنَّۃِ۔‘‘ ’’اس کی روح اس کے جسم میں لوٹائی جاتی ہے، تو دو فرشتے اس کے پاس آتے ہیں۔ اسے بٹھا کر اس سے پوچھتے ہیں:’’تمہارا رب کون ہے؟‘‘ تو وہ جواب دیتا ہے:’’میرا رب اللہ تعالیٰ ہے۔‘‘ پھر وہ دونوں اس سے پوچھتے ہیں:’’تمہارا دین کیا ہے؟‘‘ تو وہ جواب دیتا ہے:’’میرا دین اسلام ہے۔‘‘ پھر وہ دونوں اس سے پوچھتے ہیں:’’یہ شخص کیا تھا، جو تم میں مبعوث کیا گیا؟‘‘ تو وہ جواب دیتا ہے:’’وہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔‘‘ پھر وہ دونوں اس سے سوال کرتے ہیں:’’اور تمہارا علم کیا ہے؟‘‘
Flag Counter