Maktaba Wahhabi

استقامت( راہ دین پر ثابت قدمی)

مؤلف: شوانہ عبد العزیز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2004

مترجم: ابو محمد شاہد ستار

علم حاصل کرنا، دین کو سمجھنا اور بتدریج وقدم بہ قدم دینی تربیت حاصل کرنا ،یہ سب حصولِ استقامت کے بنیادی اسباب ہیں ۔ دین کا علم صحیح اور غلط کی تفریق کر دیتا ہے، مجرموں کے طریقہ بے نقاب کر کے مؤمنوں کے طریقہ کی نشان دہی کرتا ہے۔ قلوب میں اللہ کی محبت پیدا کرتااور اسکے عذاب کا خوف دلاتا ہے۔ اور بندے کوپے در پے اسلام سے ایمان اور پھر احسان کے درجہ تک پہنچا دیتا ہے۔ اس کے برعکس وہ شخص جو اپنے دین کو سیکھنے اور سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کرتا وہ دین پر قائمکیسے رہیگا جبکہ وہ اپنے دین کو پہچانتا ہی نہیں ؟؟ یہی وجہ تھی کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم میں دین کا علم اور سمجھ پیدا کرنے کے لیے بڑی جدّوجہد کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوّت کے ابتدائی دور میں بھی جب سارا مکہ اسلام کا مخالف تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کی دینی تربیت کے لیے دارُ الارقم(اسلام کی پہلی درس گاہ) کا انتخاب کیا، جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کو دین کا علم سکھلاتے اور انکی روحانی تربیت کیا کرتے تھے۔ اسی دینی تربیت کا نتیجہ تھا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو دین پر وہ پختہ استقامت حاصل ہوئی کہ انہوں نے اللہ کے دین کی خاطر اپنا مال و عیال اور جان تک قربان کرنا گوارہ کر لیا مگر اللہ کے دین سے ہٹ جانا انہیں پسند نہ آیا! وہ ہمارے لیے استقامت کی سب سے بہترین مثال ہیں ۔ حضرت خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کا آقا ومالک آگ میں سرخ کی ہوئی لوہے کی سلاخیں حضرت خباب رضی اللہ عنہ کی پیٹھ پر رکھ دیا کرتا تھا اور انہیں تب تک نہیں ہٹایا جاتاتھا جب تک کہ حضرت خباب رضی اللہ عنہ کے پیٹھ کی چربی پگھل کر انہیں ٹھنڈا نہ کر دیتی۔ حضرت بلال بن رباح رضی اللہ عنہ کے آقا امیہ بن خلف کو جب حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کرنے کا علم ہوا تو اس نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو شدیداذیّتیں پہنچائیں ۔ کبھی انکی گردن میں رسّی ڈال کر محلّے کے لڑکوں کے ہاتھ میں تھما دیتا جو حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو رسّی کے بل مکّہ مکرمہ کی گلیوں میں کھینچتے چلے جاتے، یہاں تک کہ مکہ کی پہاڑیوں سے بھی گزر جاتے۔ بعض
x
صفحہعنوان
4تقدیم
6مقدّمہ
6(ماخوذ از خطاب علّامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ)
8استقامت (راہِ دین پر ثابت قدمی)
8استقامتِ دین:
10استقامت کیا ہے؟
11استقامتِ قلب(یا استقامتِ عقیدۃ):
13استقامت ِقول وعمل(اعضا ئِ جسم):
15استقامت کی راہ میں دو(۲) رکاوٹیں
151 دنیا کی محبت(یا لالچ)۔ 2 غیر اللہ کا خوف ۔ 1 دنیا کی محبت(یا لالچ):
192غیرُ اللّٰہ کا خوف :
24فتنۃ اور استقامت:
27حصولِ استقامت کے13ذرائع
271 صفتِ صبر حاصل کرنا:
282 اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر کرنا اور اُسی سے پناہ مانگنا:
283 اللّٰہ سے استقامت کی دعاء کرنا:
304 قرآنِ کریم کی طرف رجوع:
325 موت کو یاد کرنا:
336 اللّٰہ کے وعدوں کو یادرکھنا:
347صُحبتِ صالح اور طلبِ نصیحت:
368 کثرت سے نیک اعمال کرنا:
389 صحیح راہ اختیار کرنے میں جدّوجہد کرنا اور اُسکی حقانیت پر اعتماد کرنا:
4110 اَنبیاء کے واقعات کو پڑھنا اور اُنہی جیسی زندگی گزارنا:
4211 بتدریج اور مستقل دین کا علم اور دینی تربیت حاصل کرنا:
4612 دشمنان ِ اسلام کی سازشوں کی خبر رکھنا:
4713 اسلام کے روشن مستقبل کا پختہ یقین:
48استقامت:فتح ونصرت کی کُنجی
49بعض فتنے اور ضرورت ِ استقامت
491 مال کا فتنہ:
502 بیوی اور بچوں کی آزمائش:
503 اقتدار اور عہد ے کا فتنہ:
514ایذاء رسانی اور ظلم وتشدّد کا فتنہ:
525دجّال کا فتنہ:
526دشمن کے مقابلہ میں استقامت
537اہل سنت کے صحیح منہج سے وابستگی اور اسکی پیروی وحمایت میں استقامت:
538 استقامت موت کے دروازے پر :
55اصحابُ ا لْا ُخدود کا قِصّہ
58حاصل ِ کلام
Flag Counter