Maktaba Wahhabi

استقامت( راہ دین پر ثابت قدمی)

مؤلف: شوانہ عبد العزیز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2004

مترجم: ابو محمد شاہد ستار

دل پر ، مال و رتبہ کی محبت کے حملہ کی ہے کہ شاید ہی مؤمن کا ایمان اس حملہ سے بچ پائے!! امام ابن القیمؒ اپنی کتاب، ’’ فصل فی ذم الھویٰ‘‘ میں لکھتے ہیں : ’’جو کوئی ہویٰ( خواہشات ِ نفس)کی پیروی کرتا ہے ،خدشہ ہے کہ کہیں وہ ایمان سے بالکل ہی خالی نہ ہوجائے اور اُسے پتہ بھی نہ چلے۔‘‘ جبکہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یقینی طورپر فرمایا ہے: ((لَایُوْمِنُ اَحَدُکُمْ حَتَّی یَکُوْنَ ھَوَاہُ تَبَعاً لِّمَا جِئْتُ بِہٖ))[1] ’’تم میں کوئی بھی اُس وقت تک سچّا مؤمن نہیں ہوسکتا جب تک کہ اُس کی تمام خواہشات میرے لائے ہوئے دین کے تابع نہ ہوجائیں ۔‘‘ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دوسری حدیث میں فرمایاہے: ’’تمہارے بارے میں سب سے زیادہ خوفناک چیز جس کا مجھے ڈر ہے وہ تمہارے پیٹ اور تمہاری شرمگاہ میں موجود خواہشات ِ نفس کی پیاس اور خواہشاتِ نفس کی طرف لے جانے والی راہ ہے۔‘‘(مسند احمد) امام ابن القیمؒ اِسی کتاب کے صفحہ ۴۶ پر لکھتے ہیں : ’’توحید اور خواہشات ِ نفس کی پیروی، دو ایسے امور ہیں جو ایک دوسرے کی ضدہیں ،کیونکہ ہویٰ ایک بت ہے اور ہر عبد(بندے) کے دل میں اسکی ہویٰ کی وسعت کے مطابق ایک بت موجود ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا تاکہ ان معبودوں(بتوں) کو ختم کریں اور صرف اس اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کی دعوت دیں جس کا کوئی شریک نہیں ۔ا س سے بھی بڑھ کراللہ تعالیٰ کا منشاء وارادہ صرف اُن مجسموں کو تباہ کرناہی نہیں ہے، بلکہ ان تصویروں(یا بتوں) کو پہلے تباہ کرنا ہے جو دل میں گھر کر چکے ہیں ۔ ‘‘
x
صفحہعنوان
4تقدیم
6مقدّمہ
6(ماخوذ از خطاب علّامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ)
8استقامت (راہِ دین پر ثابت قدمی)
8استقامتِ دین:
10استقامت کیا ہے؟
11استقامتِ قلب(یا استقامتِ عقیدۃ):
13استقامت ِقول وعمل(اعضا ئِ جسم):
15استقامت کی راہ میں دو(۲) رکاوٹیں
151 دنیا کی محبت(یا لالچ)۔ 2 غیر اللہ کا خوف ۔ 1 دنیا کی محبت(یا لالچ):
192غیرُ اللّٰہ کا خوف :
24فتنۃ اور استقامت:
27حصولِ استقامت کے13ذرائع
271 صفتِ صبر حاصل کرنا:
282 اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر کرنا اور اُسی سے پناہ مانگنا:
283 اللّٰہ سے استقامت کی دعاء کرنا:
304 قرآنِ کریم کی طرف رجوع:
325 موت کو یاد کرنا:
336 اللّٰہ کے وعدوں کو یادرکھنا:
347صُحبتِ صالح اور طلبِ نصیحت:
368 کثرت سے نیک اعمال کرنا:
389 صحیح راہ اختیار کرنے میں جدّوجہد کرنا اور اُسکی حقانیت پر اعتماد کرنا:
4110 اَنبیاء کے واقعات کو پڑھنا اور اُنہی جیسی زندگی گزارنا:
4211 بتدریج اور مستقل دین کا علم اور دینی تربیت حاصل کرنا:
4612 دشمنان ِ اسلام کی سازشوں کی خبر رکھنا:
4713 اسلام کے روشن مستقبل کا پختہ یقین:
48استقامت:فتح ونصرت کی کُنجی
49بعض فتنے اور ضرورت ِ استقامت
491 مال کا فتنہ:
502 بیوی اور بچوں کی آزمائش:
503 اقتدار اور عہد ے کا فتنہ:
514ایذاء رسانی اور ظلم وتشدّد کا فتنہ:
525دجّال کا فتنہ:
526دشمن کے مقابلہ میں استقامت
537اہل سنت کے صحیح منہج سے وابستگی اور اسکی پیروی وحمایت میں استقامت:
538 استقامت موت کے دروازے پر :
55اصحابُ ا لْا ُخدود کا قِصّہ
58حاصل ِ کلام
Flag Counter