Maktaba Wahhabi

استقامت( راہ دین پر ثابت قدمی)

مؤلف: شوانہ عبد العزیز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2004

مترجم: ابو محمد شاہد ستار

بسا اوقات ہماری زبان ایسے کلمات کہہ جاتی ہے جسکے خوفناک انجام کی ہمیں خبر تک نہیں ہوتی۔ قرآن ِ کریم کی آیات اور احادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم میں زبان کو بے لگام اور آزادچھوڑنے کے خطرات کا تذکرہ اور اسکی ممانعت کثرت سے موجود ہے۔ چنانچہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ الْعَبْدَ لَیَتَکَلَّمُ بِالْکَلِمَۃِ مِنْ رِضْوَانِ اللّٰہِ لَا یُلْقِیْ لَھَا بَا لاً یَرْفَعُ اللّٰہُ بِھَا دَرَجَاتٍ،وَإِنَّ الْعَبْدَ لَیَتَکَلَّمُ بِالْکَلِمَۃِ مِنْ سَخَطِ اللّٰہ،لَا یُلْقِیْ لَھَا بَا لاً یَھْوِیْ بِھَا فِیْ جَھَنَّمَ)) (صحیح بخاری بحوالہ مشکوٰۃ حدیث:۴۸۱۳) ’’بندہ اللہ کی رضامندی کے لیے ایک بات زبان سے نکالتا ہے اور اُسے وہ کوئی خاص اہمیت بھی نہیں دیتا مگر اسی کی وجہ سے اللہ اُس کے درجے بلند کردیتا ہے اور ایک دوسرا بندہ ایک ایسا کلمہ زبان سے نکالتا ہے جو اللہ کی ناراضگی کا باعث ہوتا ہے اوروہ اُسے کوئی اہمیت نہیں دیتا لیکن اُس کی وجہ سے وہ جہنم میں چلا جاتا ہے۔‘‘ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ یَّضْمَنُ لِیْ مَا بَیْنَ لِحْیَیْہِ،وَمَا بَیْنَ رِجْلَیْہِ أَضْمَنُ لَہ‘ الْجَنَّۃَ)) (صحیح بخاری بحوالہ مشکوٰۃ حدیث:۴۸۱۲) ’’مجھے جو شخص دونوں جبڑوں کے درمیان کی چیز(زبان) اور دونوں پاؤں کے درمیان کی چیز(شرمگاہ) کی ضمانت دے، میں اُسکے لیے جنت کی ضمانت دیتاہوں ۔‘‘
x
صفحہعنوان
4تقدیم
6مقدّمہ
6(ماخوذ از خطاب علّامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ)
8استقامت (راہِ دین پر ثابت قدمی)
8استقامتِ دین:
10استقامت کیا ہے؟
11استقامتِ قلب(یا استقامتِ عقیدۃ):
13استقامت ِقول وعمل(اعضا ئِ جسم):
15استقامت کی راہ میں دو(۲) رکاوٹیں
151 دنیا کی محبت(یا لالچ)۔ 2 غیر اللہ کا خوف ۔ 1 دنیا کی محبت(یا لالچ):
192غیرُ اللّٰہ کا خوف :
24فتنۃ اور استقامت:
27حصولِ استقامت کے13ذرائع
271 صفتِ صبر حاصل کرنا:
282 اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر کرنا اور اُسی سے پناہ مانگنا:
283 اللّٰہ سے استقامت کی دعاء کرنا:
304 قرآنِ کریم کی طرف رجوع:
325 موت کو یاد کرنا:
336 اللّٰہ کے وعدوں کو یادرکھنا:
347صُحبتِ صالح اور طلبِ نصیحت:
368 کثرت سے نیک اعمال کرنا:
389 صحیح راہ اختیار کرنے میں جدّوجہد کرنا اور اُسکی حقانیت پر اعتماد کرنا:
4110 اَنبیاء کے واقعات کو پڑھنا اور اُنہی جیسی زندگی گزارنا:
4211 بتدریج اور مستقل دین کا علم اور دینی تربیت حاصل کرنا:
4612 دشمنان ِ اسلام کی سازشوں کی خبر رکھنا:
4713 اسلام کے روشن مستقبل کا پختہ یقین:
48استقامت:فتح ونصرت کی کُنجی
49بعض فتنے اور ضرورت ِ استقامت
491 مال کا فتنہ:
502 بیوی اور بچوں کی آزمائش:
503 اقتدار اور عہد ے کا فتنہ:
514ایذاء رسانی اور ظلم وتشدّد کا فتنہ:
525دجّال کا فتنہ:
526دشمن کے مقابلہ میں استقامت
537اہل سنت کے صحیح منہج سے وابستگی اور اسکی پیروی وحمایت میں استقامت:
538 استقامت موت کے دروازے پر :
55اصحابُ ا لْا ُخدود کا قِصّہ
58حاصل ِ کلام
Flag Counter