بسم اللّٰه الرحمن الرحيم تقدیم اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہ‘ وَنَسْتَعِیْنُہ‘ وَنَسْتَغْفِرُہ‘ ،وَ نَعُوْذُ بِا للّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَیِّئَاتِ أَعْمَا لِنَا، مِنْ یَّھْدِہٖ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہ‘ ،وَ مَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِیَ لَہ‘، وَاَشْھَدُ اَنْ لَّا إِلٰہَ اِلاَّ اللّٰهُ وَحْدَہ‘ لَا شَرِیْکَ لَہ‘،وَ اَشْھَدُ أَ نَّ مُحَمَّداً عَبْدُہ‘ وَرَسُوْلُہ‘۔ اَمَّابَعْدُ: قارئین ِ کرام! السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ‘: انٹرنیٹ ایک دودھاری تلوار ہے جسکے نقصانات کا تو کوئی شمار ہی نہیں لیکن اسکے بعض فوائد کا بھی انکار ناممکن ہے۔اِسی پر صحیح اسلامی عقائد اور کتاب وسنّت پر مبنی تعلیمات کی نشرواشاعت کی ایک بہترین سائیٹhttp://www.ahya.org ہے جس پر موقع بموقع اچھے اچھے مضامین،مقالات،کتابچے اور آڈیوویڈیو کیسٹوں پر تقاریر وخطابات پیش کیے جاتے رہتے ہیں اور اس سائیٹ پر انگلش میں بڑا اچھا لکھنے والوں میں ہی جناب ساجد عبدالقیوم اور انکی اہلیہ محترمہ شوانہ عبدالعزیز بھی ہیں ۔پچھلے دنوں شوانہ کے ایک انگلش مقالے کو ’’توحید پبلیکیشنز‘‘ بنگلور اور مکتبہ کتاب و سنّت ،ریحان چیمہ ،سیالکوٹ نے ’’دنیوی مصا ئب ومشکلات‘‘ کے نام سے شائع کیا جسکا ترجمہ شاہد ستار نے کیا تھا اور اب شوانہ ہی کے ایک دوسرے مقالے کا ترجمہ بھی شاہد ستار نے ہی کیا ہے جو کہ دین میں آنے والی مشکلات کے مقابلہ میں استقامت وثابت قدمی اختیار کرنے کی ضرورت اور اسکی برکات کے موضوع پر اہم، مختصر مگر مدلِّل مقالہ ہے اور دور ِ حاضر میں جبکہ مسلمان طرح طرح کے مسائل اور مصائب و مشکلات میں گِھرے |