Maktaba Wahhabi

77 - 83
اطلاع اپنے خاوند کو دے؟ جواب: زوجین میں‌کسی پر بھی یہ واجب نہیں کہ وہ ماضی میں جو کچھ کرتے رہے ہیں اور جن گندگیوں میں پڑے رہے ہیں اس کی ایک دوسرے کو خبر دیں۔ اگر اللہ تعالٰی نے ان پر پردہ ڈالا ہے تو وہ خود بھی پردہ ڈالے رکھیں۔ بس سچی توبہ ہی کافی ہے۔  سوال 21: لواطت سے توبہ کرنے والے پر کیا واجب ہے؟ جواب: فاعل اور مفعول دونوں پر واجب ہے کہ وہ اللہ کے حضور بہت بڑی توبہ کریں۔ انہیں یہ معلوم ہونا چائیے کہ ایسے لوگوں‌پر اللہ تعالٰی نے کئی قسم کے عذاب نازل فرمائے اور جو اس مکروہ گناہ کی پاداش میں لوط علیہ السلام کی قوم پر عذاب نازل فرمائے تھے، وہ یہ ہیں: 1۔ ان کی آنکھیں چھین لیں اور وہ اندھے ہو گئے اور پاگل بن گئے جیسا کہ اللہ تعالٰی فرماتے ہیں فَطَمسنا اَعیُنَھُم)پس ہم نے ان کی آنکھیں ناپید کر دیں) 2۔ ان پر گرج دار آواز بھیجی 3۔ ان کے گھروں کو الٹ دیا۔ ان کا نچلا حصہ اوپر اور اوپر کا نیچے کر دیا۔  4۔ نشان زدہ پتھروں کی ان پر بارش برسائی۔ پھر سب کے سب کو ہلاک کر دیا
Flag Counter