Maktaba Wahhabi

74 - 83
سوال 18: ایک بات مجھے سخت بے چین کر رہی ہے اور میرے لئے سخت پریشانی کا سبب بن گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ میں ایک عورت سے برا کام کرتا رہا ہوں تو اب میں‌توبہ کیسے کروں؟ اور کیا میں اس مسئلے پر پردہ ڈالنے کے لئے اس سے شادی کر لوں؟ اور دوسرا آدمی پوچھتا ہے کہ وہ ایک عورت سے زنا کرتا رہا اور وہ اس سے حاملہ ہو گئی تو کیا اب یہ بچہ اس کا ہو گا، اور کیا اس بچے کا خرچہ بھیجنا اس پر واجب ہو گا؟ جواب: فواحش سے متعلقہ موضوعات پر بہت زیادہ سوالات ہوتےہیں جو تمام مسلمانوں پر یہ بات واجب بنا دیتے ہیں کہ ان کی مختلف صورتوں پر نظر ڈالیں اور کتاب و سنت کی ہدایات کے مطابق اصلاح کریں بالخصوص ان مسائل میں: نگاہیں نیچی رکھنا، عورت سے خلوت کی حرمت، اجنبی عورت سے مصافحہ نہ کرنا، شرعی حجاب کا پوری طرح التزام ، مردوزن کے اختلاط کے خطرات، کافروں کے علاقہ کی طرف سفر نہ کرنا، مسلم گھر اور مسلم خاندان کے متعلق شرعی احکام کا دھیان رکھنا، کنوارے لڑکے یا لڑکی کی شادی کر دینا اور اس کی مشکلات کو کمزور بنا دینا۔  اب سوال کی طرف آئیے جس شخص نے زنا کیا ہے اس کی دو ہی حالتیں ہو سکتی ہیں:-
Flag Counter