Maktaba Wahhabi

70 - 83
سوال 14: میں نے ایک گاڑی خریدی ہے جس میں کچھ مال تو حلال کاتھا اور کچھ حرام کا۔ وہ گاڑی اب بھی میرے پاس موجود ہے تو اب مجھے کیا کرنا چاہئے؟ جواب: جو شخص ایسی چیز خریدے جو الگ الگ نہ ہو سکتی ہو اور اس کی قیمت میں کچھ حلال مال صرف ہوا ہو اور کچھ حرام تو ان مملوکہ چیزوں کو پاک کرنے کی خاطر جتنا حرام مال صرف ہوا ہو اتنا صدقہ کرنا چاہئے۔ اور اگر یہ حرام مال دوسرے لوگوں کا حق تھا تو ان لوگوں کو سابقہ تفصیل کے مطابق واپس کرنا ضروری ہے۔ سوال 15: سگریٹ نوشی سے حاصل شدہ منافع کا کیا کرنا چاہئے؟ اسی طرح اگر حلال کے ساتھ دوسرے اموال خلط ملط ہو جائیں تو کیا کیا جائے؟ جواب: جس نے حرام چیزوں کی تجارت کی جیسے موسیقی کے آلات اور حرام ٹیپیں، اور تمباکو وغیرہ اور ان کا حکم جانتا تھا پھر اس نے توبہ کی تو اب وہ ان حرام چیزوں کی تجارت سے کمائے ہوئے منافع کو بھلائی کے کاموں میں خرچ کرے اور یہ اس کا صدقہ نہ ہو گا بلکہ اس گناہ سے نجات کا ذریعہ ہو گا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ پاک ہے اور پاکیزہ مال ہی قبول کرتا ہے۔ اور جب ایسا حرام دوسرے حلال مال سے خلط ملط ہو جائے جیسے کوئی
Flag Counter