Maktaba Wahhabi

66 - 83
سوال 9: میں اپنے باپ کی جیب سے چوری کر لیا کرتا تھا۔ اب میں اس کام سے توبہ کرنا چاہتا ہوں لیکں صحیح طور پر نہیں جانتا کہ کُل کتنی رقم چوری کر چکا ہوں۔ نیز میں اس کا سامنا کرنے میں تنگی محسوس کرتا ہوں؟ جواب: آپ کو چاہئے کہ اپنے غالب گمان کے مطابق چوری کردہ رقم کا اندازہ کر لیں کہ وہ اتنی تھی یا اس سے زیادہ تھی پھر جس طرح آپ نے چوری چھپے باپ کی جیب سے رقم اڑائی تھی اسی طرح چوری چھپے انتی رقم رکھ بھی دیں۔ سوال 10: میں لوگوں‌کے اموال چوری کرتا رہا اور اب میں توبہ کرتا ہوں جبکہ میں ان کے نام اور ایڈریس بھی نہیں جانتا۔ اور دوسرا آدمی کہتا ہے کہ میں نے ایک مشترکہ کمپنی کا کچھ مال لوٹا تھا اور اب وہ اپنا کاروبار چھوڑ چکی ہے اور یہاں‌سے چلی گئی ہے؟ اور تیسرا آدمی کہتا ہے کہ میں نے ایک دوکان سے فروختنی چیز اڑائی ھی ، اب وہ دکان تبدیل ہو چکی ہے اور میں اس کے مالک کو نہیں جانتا؟ جواب: آپ پر لازم ہے کہ اپنی طاقت اور ہمت کے مطابق ان کی تلاش کریں ، اگر مل جائیں تو انہیں ان کا حق واپیس کیجئے اور اللہ کا
Flag Counter