Maktaba Wahhabi

65 - 83
سے سب سے بہتر یہی قول ہے۔ (المدارج 299/1 ) سوال 7: چور کیسے توبہ کرے؟ جواب: جو چیز اس نے چوری کی ہے اگر اس کے پاس مال موجود ہو تو صاحب حق لوگوں کو واپس کر دے۔ اور اگر چیز تلف ہو جائے یا استعمال کی وجہ سے یا پرانی ہونے سے اس کی قیمت کم ہو جائے تو اس کا عوض دینا اس پر واجب ہے الّا یہ کہ وہ معاف کر یں۔فالحمد لللہ سوال 8۔ جن لوگوں کی میں نے چوری کی ہے ان کا سامنا کرنے سے میں شدید گھٹن محسوس کرتا ہوں نہ میں ان سے صراحت کی طاقت رکھتا ہوں اور نہ ہی ان سے معافی طلب کرنے کی، تو اب میں کیا کروں؟ جواب: اگر آپ سامنا کرنے کی جراءت نہیں کر پاتے تو جس طریقہ سے بھی ممکن ہو ان کا معاوضہ ان لوگوں تک پہنچا دیں تو کوئی حرج نہیں۔ جیسے آپ کسی دوسرے آدمی کے ہاتھ بھیج دیں اور اسے کہہ دیں کہ آپ کا نام نہ بتلائے، یا ڈاک کے ذریعہ بھیج دیں یا چپکے سے ان کے پاس رکھ دیں یا انہیں یہ کہہ دیں کہ کسی آدمی نے آپ کو یہ حق (رقم ) بھیجی ہے مگر وہ اپنا نام نہیں بتلانا چاہتا۔ اصل غرض تو یہ ہے کہ حق حقداروں تک پہنچ جائے۔
Flag Counter