Maktaba Wahhabi

64 - 83
291/1 ، نیز المغنی مع الشرح 78/12) اے میرے مسلم بھائی ! مالی حقوق اور بدنی گناہوں ، نیز غیبت اور چغلی کے درمیان فرق کو اچھی طرح نوٹ کر لیجئے۔ مالی حقوق کے متعلق جب صاحب حق لوگوں کو خبر ملے گی اور مال واپس ملے گا تو اس سے فائدہ اٹھائیں گے اور اس سے خوش ہوں گے۔ لہٰذا ایسے حقوق کو چھپانا جائز نہیں۔ بخلاف ان حقوق کے جو عزت سے تعلق رکھتے ہیں جن کی اگر صاحب حق کو خبر ہو جائے تو اس سے نقصان ہی ہوتا ہے اور جوش غضب بڑھ جاتا ہے۔ ​ سوال 6: قتل عمد کا مجرم کیسے توبہ کرے؟ جواب: دانستہ قتل کرنے والے پر تین طرح کے حق ہیں۔اللہ کا حق ، مقتول کا حق اور مقتول کے وارثوں کا حق۔ اللہ تعالٰی کا حق صرف توبہ سے ہی ادا کیا جا سکتا ہے۔  اور وارثوں کا حق یہ ہے کہ اپنی جان وارثوں کے حوالے کر دے کہ وہ اپنا حق لے لیں، خواہ یہ قصاص ہو یا دیت ہو یا معافی ہو۔ اب باقی رہا مقتول کا حق جس کا اس دنیا میں پورا ہونا ممکن نہیں۔ اسی سلسلہ میں علماء نے کہا ہے کہ قاتل اگر اچھی طرح سے توبہ کرے تو اللہ تعالٰی اس سے مقتول کا حق اٹھا لے گا اور قیامت کے دن مقتول کو اپنے ہاں سے بدلہ دے گا۔ علماء کے مختلف اقوال میں
Flag Counter