Maktaba Wahhabi

اسی فولدر میں یہ کتاب دو دوفعہ آیا ہے کسی ایک کو ہٹا دیں

مؤلف: محمد انور محمد قاسم سلفی

اکثروبیشتر لوگوں کو صفا پہاڑی کے پاس جمع کیا اور فرمایا:اے جماعت قریش!تم اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ، لوگو!میں تمہیں قیامت کے ہولناک عذا ب سے ڈرانے کے لئے آیا ہوں۔تمام لوگ خاموش رہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حقیقی چچا عبد العزی بن عبد المطلب جو ابولہب کے نام سے معروف تھا یہ کہتے ہوئے اٹھ کھڑا ہو:"کیا تو نے ہمیں اسی لئے یہاں جمع کیا تھا"۔(بخاری) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حیثیت سے بڑی تکلیف پہنچی کہ بر سر عام پہلی مخالفت اور توہین کرنے والا خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا حقیقی چچا تھا، یہ حقیقت ہے کہ رشتہ داروں کا ظلم دل پر تلوار کی کاٹ سے زیادہ کاری زخم لگاتا ہے اور جب عزیز اور اقارب دشمنی پر اتر آئیں تو سخت ترین دشمنون کی دشمنی بھی ان کے ظلم کے آگے پھیکی پڑ جاتی ہے۔اسی لئے شاعر کہتا ہے: مجھے غیروں کا ہر اک ظلم گوارا لیکن میرے اللہ مجھے اپنوں سے بچائے رکھنا اللہ تعالیٰ نے آپ کو تسلی دیتے ہوئے اس کی ہر زہ سرائی کے جواب میں سورۃ اللھب نازل فرمائی جس میں ابولہب، اس بیوی ام جمیل اور اس کے مال واولاد کی تباہی وبربادی کی پیشین گوئی فرمائی، اس سورۃ کے نازل ہونے کے بعد اس شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح کی تکلیفیں پہنچائیں کہ مکہ کے تمام معاندین سے سبقت لے
x
صفحہعنوان
1پھر وہی شرارت
3آزادی دل آزاری
7مسلمان ہونا ہی ناقابل معافی جرم ہے
9مسلمانوں سے گذارش
12روئے زمین کے سب سے بڑے فسادی
14کعب بن اشرف یہودی کا انجام
18ابو رافع سلام بن ابی الحقیق کا انجام
21قریش کی مخالفت کے اسباب
23مخالفت کا گھر سے آغاز
25اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کمیٹی کا قیام
27ابولہب اور اس کی بیوی اور بیٹے کا انجام
29اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک کوشش اور اس کا انجام
31طاغوت اکبر ابوجہل کا انجام
35امیہ بن خلف کا انجام
38ٍابی بن خلف کا انجام
41آریہ سماج کے سوامی کی شرارت اور اس کا انجام
45ڈنمارک کے کارٹونسٹ کی شرارت اور اس کا عبرتناک انجام
Flag Counter