Maktaba Wahhabi

86 - 181
کے بیٹے عبدالمطلب کا پوتا ہوں)صلی اللہ علیہ وسلم۔ اللہ کابندہ اور اُس کا رسول۔ اللہ ربّ ذوالجلال کی قسم! میں اس بات کو قطعاً پسند نہیں کرتا کہ تم لوگ میری اُس قدر و منزلت سے کہیں زیادہ مجھے بڑھادو اور بلند کردو کہ جس پر اللہ تبارک وتعالیٰ نے مجھے رکھا ہے۔ ‘‘ س:۹۴… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی سچائی پر دلالت کرنے والے چند اہم اُمور کا ذکر کرتے ہوئے اس محبت کے تقاضوں اور اس کے لوازم کو بھی بیان کیجیے؟ ج:۹۴… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت پر دلالت کرنے والے اُمور اور اس محبت کے مقتضیات و لوازم تو بہت زیادہ ہیں مگر ہم چند ایک کا ذکر کرتے ہیں۔ ا:جس کام کا بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا ہے اس حکم کو بجا لانا۔ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی طرف سے(جنت، دوزخ، بعثت بعد الموت، قیامت، فرشتوں وغیرہ کے متعلق)خبردی ہے اس کی ایمان و یقین سے تصدیق کرنا اور جن کاموں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا اور ڈرایا ہے انھیں ترک کردینا اور یہ کہ اللہ عزوجل کی عبادت ٹھیک اس طرح سے کی جائے جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشروع کی ہے۔ ب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت و راہنمائی کو اساس بناتے ہوئے اسی کی اتباع و اقتداء کرنا۔ ج:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو سیکھنا اور اسے آگے سکھانا اور نشر کرنا۔ د:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو سیکھنا اور اسے آگے سکھانا اور نشر کرنا۔ ھ:ہر طاہر وقت اور حالت میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود پڑھنا بالخصوص آپ کے ذکر کے وقت۔ و:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و شان اور سیرت کا دفاع کرنا اور جو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و شان کو گھٹانے کی کوشش کریں ان پر علمی، عملی(اور طاقت والا)ردّ پیش کرنا۔ ز:نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و توقیر کرنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قبر والے حجرہ مبارک کے پاس آواز اونچی نہ کرنا اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث پڑھی سنائی جارہی ہو تو اُسے بغور
Flag Counter