Maktaba Wahhabi

87 - 181
سننا۔ ح:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قرآن و سنت والے اصلی دین کی نشر و اشاعت کرنا اور اس کی طرف دعوت دینا۔ ط:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صالح اور سنت پر عمل پیرا آل سے محبت کرنا، اور اُمہات المؤمنین آپ کی پاکباز و پاک دامن ازواجِ مطہرات اور تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے بھی محبت کرنا۔ س:۹۵… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے تھے؟ دلیل میں کم از کم دو واقعات کا ذکر ضرور کیجیے؟ ج:۹۵… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کے ساتھ نہایت الفت اور شفقت سے پیش آتے تھے۔ اس کے لیے بہت سارے واقعات کتابوں میں درج ہیں۔ صرف دو پر ہم اکتفا کرتے ہیں: (۱) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی سیّدہ اُمامہ بنت ابوالعاص جو سیّدہ زینب رضی اللہ عنہن کے بطن سے تھیں، جب چھوٹی تھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے ہوتے اور یہ قریب آجاتیں تو آپ انھیں اُٹھا لیا کرتے تھے۔ (۲) آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرمارہے ہیں کہ:ساداتنا فاطمہ و علی کے صاحبزادے حسن و حسین رضی اللہ عنہم اجمعین دکھائی دیے کہ مسجد میں گرتے پڑتے آرہے ہیں(جیسے بچے بچپن میں چلا کرتے ہیں)تو آپ منبر سے نیچے تشریف لاتے ہیں اور ان کو گود میں اُٹھالیتے ہیں۔ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھاتے وقت چاہتے تھے کہ نماز کو لمبا کردیں مگر اچانک کسی بچے کی رونے کی آواز آتی تو آپ نماز کو مختصر کردیتے، تاکہ نہ یہ آپ پرمشکل گزرے اور نہ ہی بچے کی ماں پر۔ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں سے ہنسی مزاح بھی کرلیتے تھے۔ س:۹۶… چند ایسے مواقع و مقامات ذکر کیجیے کہ جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درد و سلام(صلوٰۃ و سلام)پڑھنا مشروع(واجب، فرض یا مستحب)ہے؟
Flag Counter