Maktaba Wahhabi

79 - 181
امیر المؤمنین سیّدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے دور میں ملک فارس کی اسلامی فتوحات کے بعد بالتحقیق ہو کر رہی۔ س:۸۳… جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یثرب کی طرف ہجرت فرمائی تو آپ کون سی تاریخ اور کون سے دن کو مدینہ منورہ پہنچے تھے؟ اور کون سے مہینے میں ؟ ج:۸۳… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے آبائی شہر مکہ سے ہجرت کرکے یثرب کے شہر مدینہ طیبہ میں بروز سوموار / ۸ ربیع الاوّل سنہ ۱۴ سالِ نبوت یعنی سن ۱ ہجری بمطابق ۲۳ ستمبر ۶۲۲ء والے دن قباء میں رونق افروز ہوئے تھے۔ اور شہر مدینہ منورہ میں بروز جمعتہ المبارک ۱۲/ ربیع الاوّل کو چار دن کے بعد داخل ہوئے تھے۔ س:۸۴… جب نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ پہنچے تو آپ کس صاحب کے ہاں فروکش ہوئے تھے؟ اور اُس کے پاس آپ کتنا عرصہ رہے تھے؟ ج:۸۴… مدینہ طیبہ میں داخل ہونے کے بعد نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم سیّدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے ہاں فروکش ہوئے۔ ان صاحب کا نام جناب خالد بن زید رضی اللہ عنہ تھا اور آپؐ ان کے ہاں سات ماہ تک قیام فرما رہے تھے۔ س:۸۵… مدینہ منورہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی نمازِ جمعہ کہاں پڑھی تھی؟ ج:۸۵… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ طیبہ میں پہلا جمعہ(۱۲/ ربیع الاوّل سنہ ۱ ھ کو)بنو سالم بن عوف کی آبادی میں وادی رانونا ئے بطن میں ادا فرمایا تھا۔ جمعہ میں کل ایک سو آدمی تھے۔ س:۸۶… وہ کون سی مسجد ہے کہ جسے مسلمانوں نے ہجرت کے بعد سب سے پہلے تعمیر کیا تھا؟ ج:۸۶… سب سے پہلے مسلمانوں نے مدینہ طیبہ میں مسجد قباءؔ تعمیر کی اور اس کی بنیاد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود رکھی تھی۔ س:۸۷… ہجرت کے بعد مسلمانوں کے ہاں سب سے پہلے کس بچے کی ولادت
Flag Counter