اور اللہ تعالیٰ نے جہاں بندوں کو اپنی اطاعت کا حکم دیا ہے وہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا بھی حکم دیا ہے۔ س:۳۴… نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مسلمان ہونے والے چچاؤں کے نام کیا تھے؟ ج:۳۴… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور اللہ ربّ العالمین کی توحید خالص پر ایمان لانے والے آپ کے دو چچا تھے:حمزہ بن عبدالمطلب اور عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہما۔ س:۳۵… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اُن چچاؤں کے نام بتلائیے جو آپ کی رسالت اور اللہ ذوالجلال کی توحید خالص پر ایمان نہیں لائے۔ ج:۳۵… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ چچے جو ایمان نہیں لائے تھے، ان کے نام یہ ہیں:۔ ۱:ابوطالب(نام عبد مناف بن عبدالمطلب تھا)، ۲:ابولہب(نام:عبدالعزیٰ تھا)، ۳:زبیر بن عبدالمطلب، ۴:عبدالکعبہ، ۵:ضرار، ۶:قثم بن عبدالمطلب، ۷:مغیرہ، ۸:مصعب، ۹:العوام بن عبدالمطلب اور ۱۰:الحارث بن عبدالمطلب۔ س:۳۶… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچاؤں میں سے وہ کون شخص تھا(اس کا نام بتلائیے)کہ جو آپ کو اذیت پہنچایا کرتا تھا؟ اور اس کے بارے میں قرآنِ کریم کی ایک سورۃ بھی نازل ہوئی؟ اس سورۃ کا نام بھی بتلائیے۔ ج:۳۶… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت و تکلیف پہنچانے والا آپ کا وہ چچا کہ جس کے بارے میں قرآنِ حکیم کی ایک سورت نازل ہوئی، اس کا نامع بمع کنیت:ابولہب عبدالعزیٰ تھا۔ اور اُس کے بارے میں اُترنے والی اس سورت کا نام:سورۃ المسد ہے اور اس کی پانچ آیات ہیں۔ س:۳۷… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچاؤں میں سے وہ کون آدمی ہے کہ جو مشرک ہونے کے باوجود آپ کا دفاع کیا کرتا تھا؟ اور جب ابوطالب مرض الموت میں گرفتار ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا موقف کیا تھا اور مشرکین مکہ کا موقف کیا تھا؟ اور وہ کون سی آیت ہے جو اُن کے بارے میں نازل ہوئی تھی؟ |